تازہ تر ین

لاہور میں رجسٹرار کوآپریٹو آفس میں آگ لگائی گئی تھی، رپورٹ میں انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ پیٹرول چھڑک کر لگائی گئی تھی۔رواں سال اگست کے مہینے میں لاہور میں پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار آفس میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں فرنیچر اور ریکارڈ جل گیا تھا۔ رجسٹرار آفس میں آگ لگنے کے واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پولیس کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق فرانزک ایجنسی کو 270 فنگر پرنٹ بھیجے گئے تھے جس میں سے آئی ٹی ماہر حافظ رضا کے فنگر پرنٹ نے معاملہ حل کیا۔ذرائع فرانزک ایجسنی نے بتایا کہ فرانزک ایجنسی کوبھیجی گئی ویڈیو میں آگ لگتے وقت کی ویڈیوغائب تھی اور آگ لگنے سے پہلے کمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک بھی غائب کی گئیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق آگ پیٹرول چھڑک کرلگائی گئی جس پر مزید تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے واقعے میں ملوث پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5 افراد گرفتار کرلیا ہے جب کہ محکمہ کوآپریٹو کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرور ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain