تازہ تر ین

ڈار کی برطانوی وزارت داخلہ حکام سے ملاقات ، پاسپورٹ منسوخی سے آگاہ کر دیا،سیاسی پناہ با رے انکا ر

لندن: (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقات کر کے اپنے پاسپورٹ کی منسوخی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار نے برطانوی حکام کو ا?گاہ کیا کہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے اور وہ علاج و معالجے کی غرض سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے برطانوی وزارت داخلہ کے حکام کو اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکام سے ملاقات میں سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کی ہے ۔خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کو 10 روز کے اندر ملک میں واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain