تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کی نواز ، شہباز کی طلبی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں لاہورہائی کورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ماڈل ٹاﺅن سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جو کیس عدالت میں چل رہا ہے اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرسکتی، کیس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے، بیوروکریٹ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پراسیکیوٹرٹیم تبدیل کردی جس سے انصاف کا حصول آسان ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے بتایاکہ تحریک انصاف پہلے دن سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں۔وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ پنجاب میں دینی مدارس کو وزارت داخلہ کے بجائے وزارت تعلیم کے تحت رجسٹرڈ کیے جانے کی سفارشات حکومت کوبھیجی ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں دینی مدارس کو بطوراین جی او وزارت داخلہ رجسٹرڈ کرتی ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved