تازہ تر ین

عامر خان اور امیتابھ کی ” ٹھگز آف ہندوستان“آج ریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ اکٹھے پہلی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان “ سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ہیوی بجٹ فلم میں بیوٹی کوئین کترینہ کیف رقاصہ جبکہ فاطمہ ثنا ءشیخ لڑاکا ٹھگ کے کردار میں جلوہ گر نظر آئیں گی ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے ساتھ ساتھ آٹھ نومبر کو پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ ثقافتی تہوار دیوالی کے موقع ریلیز کی جانے والی فلم کا مجموعی بجٹ تین سو کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس تاریخی فلم کی عکسبندی یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر کی گئی ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن نے ابوبکر آزادنامی لڑاکا لیڈرکا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان فرنگی ملاح نامی ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے جسے انگریز سرکار اور ٹھگوں کے گروپ کے درمیان صلح کا معاہدہ کروانے کا ٹاسک ملتا ہے۔ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی زیر ہدایت بنی اس فلم کی عکسبندی خصوصی طور پر تیار کئے گئے سینکڑوں ٹن وزنی دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے۔
جسے فلم کے کلائمکس سین میں دھماکے سے اڑا دیا جاتا ہے ۔ فلم میں قطرینہ کیف کے دو سپر ہٹ ڈانس نمبرز بھی شامل ہیں جو میوزک چارٹس پر سر فہرست جا رہے ہیں ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہوراور کراچی میں فلم کے پریس شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved