تازہ تر ین

چین اور سعودیہ نے بحران سے نکال دیا ،عمران خان نے کرپشن کے بڑے انکشاف کر دیئے

لاہور (خبرنگار‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل میں الجھے ہوئے پاکستان کی چین اور سعودی عرب نے مدد کرلی اور پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پانچ شیلٹرز بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں پر بجلی بھی نہیں ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر پارٹی میں بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن عثمان بزدار کا نام وزیراعلیٰ کیلئے اس لئے منتخب کیا کیونکہ وہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بہتر امیدوار تھا اور وہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو جانچ سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کو سڑک پر سوتے ہوئے دیکھا تو بہت رحم آیا، لوگوں کے دلوں میں رحم نہیں تو وہ انسان نہیں،ہمارا ملک علامہ اقبال نے ایک وژن کے تحت بنایا تاکہ پاکستان کو ایک بڑی فلاحی ریاست بنایا جاسکے اور آج ہمیں یہ موقع ملا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ہمارے اوپر قرضوں کا پہاڑ چڑھا ہوا تھا اور اس کو چکانے کیلئے چین اور سعودی عرب نے مدد کی اور شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اب ہمارا سب سے پہلا قدم ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات کی ہے کہ غریب بزرگوں کیلئے لاہور میں پانچ شیلٹرز بنائے جائیں گے، جس کیلئے جگہوں کا بھی انتخاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں بنانے کیلئے وسائل نہیں بلکہ دل میں احساس ہونا چاہئے، ان پانچ شیلٹرز کے صفائی اور کھانے پینے کا نظام دیکھنے کیلئے بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے ہفتہ یا دس دنوں میں حکومت ایک ایسا غربت سے خاتمے کا پیکج لارہی ہے، جس میں عوام کو غربت سے نکالا جائے گا، اس حوالے سے ہم نے چین سے بھی کافی اقدامات سیکھے ہیں، جس طرح انہوں نے 70کروڑ لوگوں کو 30سال میں غربت سے نکالا۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا حکومت کا کام ہوتا ہے اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس کے ساتھ کھڑی ہوگی،کیونکہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ریاست کبھی نہیں چل سکتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی میں شیلٹرز ہوم کیلئے جگہیں دیکھ لی ہیں، پشاور کے وزیراعلیٰ اور گورنر سے بھی شیلٹرز ہوم کیلئے بات چیت چل رہی ہے اور سندھ کے وزیراعلیٰ اور گورنر کو کہتا ہوں کہ وہ بھی شیلٹرز ہوم کیلئے جگہیں دیکھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے کیساتھ کھڑی رہے گی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سڑکوں پر سونے والے کسی کا ووٹ بینک نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے کوئی کام نہیں کرتا، احساس اور رحم کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ مہذب نہیں ہوتا، ہمارے اندر وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک فلاحی ریاست کا قیام چاہتے تھے، شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہر روز ہم اپنے ملک کو یاد دلائیں کہ اس نے فلاحی ریاست بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانچ شیلٹر ہومز بنائیں جائیں جن میں ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، شاہدرہ، اچھرہ اور چوبرجی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانچ مختلف مقامات شیلٹر ہومز بنائے جائیں گے جن کی دیکھ بھال کے لیے بورڈ قائم ہوگا اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے آج (اتوار) کرپشن کے بارے میں اہم انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کیلئے کرپشن کے بارے حیرت انگیز معلومات لیکر آو¿ں گا اور لوگ میری اس گفتگو کو انجوائے کریں‘ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے‘ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے‘ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا جائے تو قانون کی حکمرانی ختم ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے طرز حکومت میں واضح تبدیلی لائے جانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے 100 دن کے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی پر مرکوز ہونی چاہیے۔ وزےراعظم عمران خان نے اےک بار پھر پنجاب کے وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعرےف کی ہے اور انہےں خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مےں کرکٹ مےں کھلاڑی چنتا تھا اور وہ وسےم اکرم اور انضمام الحق بن جاتے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے سٹےج پر بےٹھے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اسی طرح پنجاب مےں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔ وزےراعظم عمران خان نے رےلوے سٹےشن کے قرےب مسافروں کےلئے ”پناہ گاہ“کا سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےںاس نےک کام کے آغاز پر وزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دےتا ہوں۔ عثمان بزدار کو عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ ان کے علاقے مےں اڑھائی لاکھ افراد کےلئے ہسپتال نہےں ہے اور پانی بھی موجود نہےں۔ انہےں علم ہے کہ عام آدمی کو کےا مشکل آتی ہے جبکہ ماضی مےں پنجاب مےں بادشاہت تھی اور بادشاہ محلوں مےں رہتے تھے لےکن اب اےسا نہےں ہے۔ مےں نے اےسے وزےراعلیٰ کا انتخاب کےا ہے جو پسماندہ ترےن علاقے سے ہے اور ان کے دل مےں کمزور آدمی کےلئے رحم اور احساس موجود ہے۔ جس کی مثال آج ”پناہ گاہ“ کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھنا ہے کےونکہ مےں نے صرف اےک مرتبہ وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے اس طرح کا منصوبہ بنانے کی بات کی کہ جو لوگ سڑکوں پر سوتے ہےں، ان کی کوئی آواز نہےں اور ےہ ہمارا ووٹ بےنک بھی نہےں لےکن ہمےں ان کےلئے کچھ کرنا ہے ۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ عثمان بزدار نے اس ضمن مےں انتہائی تےزی سے اقدامات کےے اور خود لاہور مےں پانچ مقامات کا انتخاب کےا، جس پر مےں وزےراعلی عثمان بزدار کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں اور مبارکباد دےتا ہوں۔ وزےراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے مجھے ےہاں بھی اےک وسےم اکرم مل گےا ہے، جس طرح کرکٹ مےں نے نئے کھلاڑی انضمام الحق وغےرہ متعارف کرائے، اس طرح ےہاں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain