تازہ تر ین

منڈی بہاﺅالدین میں لرزہ خیز واردات ، لڑکا اغواء، اجتماعی زیادتی کی ویڈیو ز وائرل ہونے کے بعد تھرتھلی مچ گئی

منڈی بہاوالدین (بیورو رپورٹ) تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ پانڈووال میں سکول وکالج کے لڑکوں کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے ذیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگءجس میں تین مسلح افراد نوعمر لڑکے کے ساتھ ذیادتی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں پولیس نے معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کرکے حقائق کا رخ تبدیل کر دیا متعدد لڑکوں کو ذیادتی کا نشانہ بنانے اور ان سے بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف منڈی بہاوالدین میں ایک مرتبہ پھر تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے گاوں پانڈووال میں نوعمر لڑکوں کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرنے انکے ساتھ مبینہ ذیادتی کرنے اور انکی برہنہ ویڈیو بنانے کا سیکنڈل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جسمیں تین مسلح افراد اسلحہ کی نوک پر بے ہوش نوجوان کے ساتھ ذیادتی کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ملزمان کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ لڑکوں کی مبینہ ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تینوں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی مقدمہ میں ویڈیو بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں متعدد والدین ملزمان کے خوف اور اپنی عزت کی وجہ سے خاموش ہوگئے ہیں جبکہ پولیس بھی واقعہ سے چشم پوشی سے کام لے رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain