تازہ تر ین

2 دن بعد نیا پاکستان موبائل ایپ لانچ کرینگے ، زلفی بخاری کا ” خبریں “ کو انٹرویو

اسلام آباد(انٹروےو :محمد عاصم جےلانی ، عکاسی :مدثر راجہ )وزےراعظم عمران خان کے قرےبی دوست و معاون خصوصی برائے وزارت سمندر پار پاکستانےز و انسانی وسائل کی ترقی(OP&HD) زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانےوں کے مسائل کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے فاسٹ ٹرےک کورٹ کے قےام کے منصوبے پر وزارت قانون و انصاف کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہےں فاسٹ ٹرےک کورٹ کے قےام سے سمند رپار پاکستانےوں کے کیسز کا فےصلہ21دنوں ہو پاسکے گا،ےو اے ای ، قطر ، سعودی عرب و دےگر ممالک کی جیلوں میں معمولی جرائم مےں قےد پاکستانےوں کی رہائی کےلئے رابطے کےے ہیںجس کا مثبت ردعمل ملا ہے ۔ 14نومبر کو” نیا پاکستان “ موبائل ایپ لانچ کی جائےگی جس سے ڈےٹا سمےت اووسےز ٹےلنٹ پول اکٹھا کیا جائےگا اور19نومبر کووزارت کی ڈےجےٹل وےب سائےٹ، سر زمےن ڈےجٹل کال سنٹراور وزارت کے دفتری امور کی انجام دہی کو فائلوں کے مینویل سسٹم سے نکال کر ای فائلنگ کی طرف لے جا رہے ہیں جس سے ”ناڑے “ والی فائلوں کا نظام ختم ہوجائےگا وزارت سمندر پار پاکستانےز پہلی وزارت ہو گی جو ای گورننس سسٹم کی طرف جائےگی اس طرح ہر فائل تک رسائی ممکن ہو پائے گی اور کوئی بھی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔وزارت سمندر پار پا کستانےز مےں پیپلز پارٹی اور (ن) لےگ کے دور اقتدار مےں خزانے کی لوٹ مار کرنے ، بوگس بھرتےوں ، سستی اراضی مہنگے داموں خرےدنے اور لوگوں کو سےاسی فوائد پہنچانے والے سابق وزراءاور بےورو کرےٹس کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کےلئے نےب سے رجوع کرےں گے ۔وزےراعظم عمران خان کی لیڈرشپ مےں وطن عزےز جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا معاشی بد حالی پر قابو پانے مےں کامیاب ہو جائےں گے ، وزےراعظم عمران خان کی لیڈر شپ اور ان کی شخصیت پر پوری دنےا اعتماد کرتی ہے ،وزےراعظم عمران خان مسلم ممالک کے درمےان تنازعات کے حل کےلئے کوشاں ہے پاکستان کو مسلم ممالک مےں بطور لیڈر کردار ادا کرنا ہوگا۔ہفتہ کو ”خبرےں“ کو خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لےگ (ن) کے دور اقتدار کے دوران وزارت سمندر پار پاکستانےز و انسانی وسائل کی ترقی میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا اور یہ وزارت ڈرٹی کچن بنی ہوئی تھی سابق حکومتوں کے وزراءکی ملی بھگت سے کم قےمت کی اراضی مہنگے داموں خرےد کر قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاےا گےا ، سےاسی بنےادوں پر بھرتےاں کی گئےں جن مےں زےادہ تر جعلی ڈگری والے افراد شامل ہیں سابقہ ادوار مےں ہونے والی کرپشن کو منظرعام پر لانے کا فےصلہ کیا ہے اس ضمن مےں 2010ءسے لیکرہماری حکومت کے اقتدار مےں آنے سے قبل تک کی کرپشن کو بے نقاب کرےں گے اس ضمن مےں وائٹ پیپر جاری کریں گے تاکہ عوام کو اس وزارت مےں کرپشن کرنے والے سےاست دانوں کا پتا چل سکے انہیں چھوڑےں گے نہیں بلکہ انہیں قانون کے کٹہرے مےں لائےں گے اورقومی احتساب بےور و سے قانونی کارروائی کرنے کےلئے رابطہ کرےں گے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وزارت کو بہت نقصان پہنچاےا گےا بےوروکرےسی کو کام کرنے کی عادت ہی نہیں تھی، صبح نو بجے سے لیکر رات نو بجے تک دفتر ی امور کی انجام دہی کےلئے مصروف رہتا ہوں ہمار افوکس صرف کام پر ہے اور ہر ایک کو کام کرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ وزارت سمندر پار پاکستانےز مےں غرےب کا پیسہ ہے جس کی نگرانی ہمار فرض اول ہے ماضی مےں لوٹ مار کرکے غرےب عوام کے پیسہ پر ڈاکہ مارا گےا اس وقت حساب کتاب مےں وزارت کے پاس 172بلین ہیں لیکن اکاﺅنٹ دیکھےں تو زےادہ تر رقوم غائب ہیں اور قوم کے پیسے کو تسلسل کے ساتھ مس ےوز کیا گےا ذمہ داروں کا تعےن کرکے قانون کے مطابق نیب سے رابطہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگاےا جا سکتا ہے کہ وزارت کے پاس سمندر پار پاکستانےوں کا ڈےٹا تک موجود نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی توجہ دی گئی ، او پی اےف سکولز بنائے گئے لیکن ان مےں اووسےز پاکستانےوں کے بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ ہی اووسےز پاکستانےوں کے خاندان کو ڈےٹا اکٹھا کرنے کی زحمت کی گئی بےرون ممالک روزگار کےلئے جانے والوں کو بھی نہیں بخشا جاتا اور ہمارے ادارے کے لوگ ہی انہیں باہر بھجوانے کےلئے رشوت لےتے رہے ہیں لیکن اب اےسا نہیں چلے گا ہم نے سسٹم کو مینوئل سے ہٹا کر بائےو مےٹرک کر دیا ہے اب رشوت لےنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا بائےو مےٹرک سسٹم کے تحت بےرون ملک جانے والے کا فےملی ٹےری بھی وزارت کو موصول ہوجاتا ہے جس سے ان کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی پریشانی کی صورت مےں ان کی فےملی سے رابطہ کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ نےشنل بینک کے تعاون سے ون ونڈ سسٹم لا رہے ہیںجس کے تحت جو شخص روزگار کے حصول کےلئے بےرون ملک جاتا ہے انہیں چار گھنٹے کی برےفنگ ددی جاتی ہے اور جس ملک مےں وہ شخص جا رہا ہوں اس ملک کے قانون و ضوابط سے آگاہ کیاجاتاہے انہوںنے بتاےا کہ 14نومبر کو” نیا پاکستان “ موبائل ایپ لانچ کی جائےگی جس سے ڈےٹا سمےت اووسےز ٹےلنٹ پول اکٹھا کیا جائےگا جبکہ 19نومبر کووزارت کی ڈےجےٹل وےب سائےٹ، پاک سر زمےن ڈےجٹل کال سنٹراور وزارت امور کی انجام دہی کو فائلوں کے مینویل سسٹم سے نکال کر ای فائلنگ کی طرف لے جا رہے ہیں جس سے ”ناڑے “ والی فائلوں کا نظام ختم ہوجائےگا وزارت سمندر پار پاکستانےز پہلی وزارت ہو گی جو ای گورننس سسٹم کی طرف جائےگی اس طرح ہر فائل تک رسائی ممکن ہو پائے گی اور کوئی بھی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکے گا انہوں نے بتاےا کہ وزےراعظم عمران خان کی مشاورت سے ہم نے وزارت قانون و انصاف کے ساتھ ملکر سمندر پار پاکستانےوں کے مسائل کے حل کے لئے اورانہیں جلد از جلد انصا ف کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے اوو سےز پاکستانےوں کےلئے اسپیشل کورٹس بنانے کا فےصلہ کیا ہے تاکہ انہیں جلد انصاف مل سکے اور 21دنوں کے اندر ان کے کےسز کا فےصلہ ہو پائے انہیں فاسٹ ٹرےک کورٹ کا نام دےا جائےگا ان کا کہنا تھا کہ ےو اے ای ، قطر ، سعودی عرب و دےگر ممالک میں معمولی جرائم مےں قےد پاکستانےوں کی رہائی کےلئے رابطے کےے ہیں جس کا مثبت ردعمل آ رہا ہے سعودی عرب میں پاکستانےوں کودرپیش مشکلا ت کے حل کےلئے اس وقت 4سی ڈبلیو اے افسران کام کر رہے ہیں اسی ماہ مےں ان کی تعداد چھ کر رہے ہیںاور اگلے ماہ ان کی تعداد آٹھ کر دی جائےگی اور نئے تعےنات کےے جانے والے سی ڈبلیو اے کی قابلیت اور معےار کو ترجےح دی جائےگی ، قطر نے ایک لاکھ پاکستانےوں کو نوکرےاں دےنے کا وعدہ کیا ہے اس ضمن میں ہنر مند افرادی قوت کو ترجےح دی جائےگی بعد ازاں ہماری کوشش ہو گی کہ اس تعداد کو دو لاکھ تک لے جائےں ۔سعودی عرب سے جن سکل پاکستانےوں کو نکالا جا رہا ہے یا جن کی تنخواہیں کم کی جا رہی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ سب سے پہلے ان سکل پاکستانےوں کو قطر مےں نوکرےاں دلوائےں اسی طرح قطر میں ہونے والے فےفا فٹ با ل ورلڈ کپ کےلئے پاکستانےوں کی خدمات کےلئے بھی بات چیت جاری ہے اس ضمن مےں مڈل مین کا کوئی کردار نہیں ہوگا قطر کے ساتھ جو بھی معاہدے ہوں گے وہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ سمند رپا ر پاکستانےوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر پر ٹےکسز کو کم کرنے کےلئے وزارت خزانہ سے ملکر کام کر رہے ہیں اور ایک تجوےز زےر غور ہے کہ سمندر پار پاکستانےوں کی جانب سے جو ترسیلات زر بھجوائی جاتی ہیں ان کےلئے ایک نیا بینک بناےا جائے جہاں ہر سمندر پار پاکستانےز کی جمع پونچی اکٹھی ہوں اور انہیں مارکےٹ رےٹ سے زےادہ منافع دےا جائے اگر یہ قائم ہوگےا تو پاکستان دنےا کا پہلا ملک ہوگا جہاں اےسا بینک قائم ہوگا ۔موجودہ حکومت پر اعتماد پر دو ماہ کے دوران ترسےلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انشاءاللہ پاکستان مےں سرماےہ کار ی ہوگی اور یہ صرف وزےراعظم عمران خان کی لیڈر شپ اور ان کی شخصیت ہے کہ بےرونی سرمایہ کار پاکستان مےں سرمایہ کا ری کےلئے تےار ہیں ان کا کہنا تھا پاکستان مسلم ممالک کے درمےان تنازعات کے حل کےلئے کوشاں ہے اور ہمیں اس ضمن مےں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کےلئے وزےراعظم عمران خان پر عزم ہیں اور ان کی لیڈرشپ پر سب اعتماد کرتے ہیںان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کےلئے جلد دوسر ے ممالک مےں روڈ شو کرےں گے فری زو ن بنائےں گے اور لوگوں کو ٹےکس چھوٹ دےں گے ، 18وےں ترمےم سے درپےش مسائل کے باوجود ای او بی آئی پنشن پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کر رہے ہیں ،نےب نے مےرے خلاف چار ماہ پرانی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مےرا نام ای سی ایل میں ڈالا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain