تازہ تر ین

منرل واٹر کمپنیاں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ لٹر زیرزمین پانی نکال رہی ہیں: سیف الرحمن ، پہلے چشموں سے پانی حاصل کیا جاتا تھا وہ اصل منرل واٹر تھا:مریم وڑائچ، اگر کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو اسے مثبت جواب دینا چاہئے: آغا باقر ، یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری لے کر آیا تھا‘ لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے: امجد وڑائچ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار مریم وڑائچ نے کہا کہ پہلے چشموں سے پانی حاصل کیا جاتا تھا جو اصل منرل واٹر تھا۔ چیف جسٹس صاحب نے منرل واٹر بیچنے والی کمپنیوں کے حوالے سے بہت اچھا سوال اٹھایا ہے۔ پانی قدرت کی سب سے بڑی نعمت ہے ہمارے جسم میں70فیصد ہے ہی پانی جبکہ دنیا میں بھی تین حصے پانی ہے اور ایک حصہ خشکی ہے۔چینل فائیوکے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بے لگام گھوڑے کی مانند ہے اس پر چیک اینڈ بیلنس بہت ضروری ہے وگرنہ بے لگام سوشل میڈیا معاشرے کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمدردی کے عالمی دن پر ہمیں دوسروں کے لئے اپنے دل میں مستقل بنیادوں پر احساس پیدا کرنا چاہئے۔ کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ جب لوگ کنویں سے پانی پیتے تھے تب ان کی صحت ہم سے بہتر ہوتی تھی۔ ہم میٹنگز میں منرل واٹر کی بوتلیں رکھ کر لوگوں کے پانی کے مسائل پر بات کر رہے ہوتے ہیں کیا یہ تضاد نہیں۔انسان فطرت سے جتنا دور گیا اتنا خسارے میں گیا۔ پاکستان میں اگر کوئی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو پاکستان کو مثبت جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا پہلے میڈیا وار ہوتی تھی اب سوشل میڈیا وار ہوتی ہے۔کالم نگار میاں سیف الرحمن نے کہا کہ پہلے بڑے شہروں میں پانی کے ذخیزے ہوتے تھے جو حکومت کی نگرانی میں ہوتے تھے۔ایک خبر یہ بھی ہے منرل واٹر کمپنیاں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ لیٹر زیر زمین سے پانی نکال رہی ہیں یہی صورتحال رہی تو پانی کی سطح کہاں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور تجارت ایک ساتھ ہونی چاہئے۔ بنی نوع انسان ایک اکائی ہیں لیکن نفرت ،اونچ نیچ کے باعث انسان ترقی نہیں کر پا رہا۔ خاص طور پر پراپیگنڈا وار میں بھارت بہت آگے ہے۔ہمارے پاس ہیکرز کو روکنے کا نظام ہونا چاہئے۔ کالم نگار امجد وڑائچ نے کہا کہ پاکستان میں دیہات کے علاوہ کہیں زیرزمین پانی صاف نہیں۔ جس پانی کو منرل کہہ کر بیچتے ہیں اس میں کوئی منرل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال قبل بھی یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری لے کر آیا تھا لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکا ر کے زیر سایہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہیکنگ نالائقی کے باعث ہو رہی ہے کسی کو اپنا ڈیٹا مت دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain