تازہ تر ین

ماڈل ٹاﺅن کو آپریٹو سوسائٹی میں میگاکرپشن ، نیب نے 10 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) احتساب بیورو نیب نے ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں ہونے والی بدعنوانیاں اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پچھلے 10 سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرو سٹور کو غیر قانونی طور پر 52 کینال اراضی لیز پر دی گئی جبکہ اس جگہ پر ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹوہاو¿سنگ سوسائٹی کے نقشے میں قبرستان اور گرین بیلٹ ہوتی تھی مگر اس وقت کی مینجمنٹ کمیٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس پر قیمتی کمرشل اراضی دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے بائی لاز میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے گرین بیلٹ والی کروڑوں روپے کی جگہ کو اونے پونے داموں نیلا کر دیا تھا اور رہائشی علاقہ میں کمرشل بلڈنگ بنانے کی اجازت بھی دی۔ سابق رجسٹرار کوآپریٹو سید مقصود قادر شاہ نے 2012ء میں ایک سال تک ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کی جگہ نیلام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ان کے ٹرانسفر کے فوری بعد سابق رجسٹرار محمد خان کھچی نے مارچ 2013ء میں اس کی نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پارکوں کو تالے لگوا کر قبضے کروائے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 2012ءاور 2013 ء کے درمیان ماڈل ٹاو¿ن کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے گرین بیلٹ پر قبضہ کروانے کے علاوہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں کروانے کی آڑ میں 3 سے 4 کروڑ کی رقم خرد برد کی۔ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کے 1928ءکے نقشے میں جو گرین بیلٹ ظاہر کی گئی ہے سوسائٹی انتظامیہ نے اس کو سیل آو¿ٹ کر کے کروڑوں روپے کمائے تھے۔ پر اسرار سرگرمیوں میں ملوث سابق سوسائٹی انتظامیہ نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کمرشل کی مدد میں موصول کیے جبکہ اہم جگہوں پر پول لگوا کر مزید پیسے بٹورے گئے اسی طرح جہاں پر پرانے ٹیوب ویل لگے ہوئے تھے اس کو بند کروا کر بھی قبضہ کروا دیا گیا۔ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کے ہر بلاک کی گرن بیلٹ پر 10، 10 مرلے کے بغیر پارکنگ کے پلازوں کی جگہ کو نیلام کر دیا گیا اور سب سے حیران کن بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ مسجد کی پارکنگ بھی نہیں بنائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 1983ءمیں نقشہ پہلی بار تبدیل کر یا گیا۔ سابق انتظامیہ نے قبرستان کی جگہ میکرو سٹور کو 52 اراضی دے دی۔ ون بی بلاک کو کمرشل زون بنا دیا گیا۔ یہاں پر ریاض الرحمان نامی شخص نے نقشہ گھر کا بنایا ہوا ہے جبکہ موقع پر پلازہ بنایا جا رہا ہے۔ ون بی میں 13 دکانیں بنا گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن سوسائٹی کی سابق انتظامیہ نے 11 کروڑ روپے مالیت ، 117 بی بلاک میں ٹرسٹ کی جگہ کو فروخت کر دیا تھا۔ ایک مافیا پچھلے 4 سالوں سے لوٹ مار کر رہاہے جب اس پراپرٹی کو سیل کیا گیا تو ٹینڈر بھی نہیں کروائے گئے اور من پسند افراد کو اونے پونے داموں پر فروخت کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رہائشی علاقہ سکیورٹی رسک بنا ہوا ہے جن لوگوں کے گھر ہیں وہ یہ علاقہ چھوڑ کر کہیں اور شفٹ ہو رہے ہیں۔ ان کے گھروں میں سکول، کمرشل ادارے کھل گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پوسٹ آفس کے ساتھ سوسائٹی کی جگہ متعدد افراد کو زمین الاٹ کر دی ہے جہاں پر تعمیرات ہو رہی ہیں۔ کمرشل پلازوں پر ڈبل ڈبل منزل اور تعمیر کروا دی گئی ہیں جن کی پارکنگ کوئی نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain