تازہ تر ین

آل پارٹیز مجلس عمل کا آج ملین مارچ ، مال روڈ پر بینرز ، دینی جماعتوں کے کارکن تجدید عہد کرینگے

لاہور (آن لائن) متحدہ مجلس عمل پاکستان اور آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تاریخ ساز ملین مارچ آج مال روڈ لاہور پر ہوگا ،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں لاہور کی مختلف شاہراو¿ں کو خوبصورت بینروں سے سجادیا گیا اور مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ تمام مکاتب فکر کے دینی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے یہ ملین مارچ ناموس رسالت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ مطالبات پورے ہونے تک تحریک تحفظ ناموس رسالت جاری رہے گی۔ حکومتی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں تشویشناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی ممبر پارلیمنٹ عاصمہ حدید نے قبلہ اوّل کو یہودیوں سے منسوب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خان، جماعت اسلامی کے میاں مقصوداحمد، ذکراللہ مجاہد، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا اشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا نصیراحمداحرار نے انتظامی کمیٹیوں کے بریفنگ اجلاس میں کیا۔علماءنے کہا کہ ملین مارچ میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق، علامہ پروفیسر ساجد میر، علامہ اویس نوارانی، مولانا اللہ وسایا، سینیٹر مولانا عطاءالرحمن، مولانا عبدالغفورحیدری سمیت تمام جماعتوں کے قائدین لاہور تشریف لاچکے ہیں۔ملین مارچ ناموس رسالت کے تحفظ کی تحریک سنگ میل ثابت ہوگا۔اہلیان پنجاب لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوکر ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے تجدید عہد کا اعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے تحفظ کے لیے کسی قربابی سے دریغ نہیں کیا جائیگا حکومت میں یہودیوں اور قادیانیوں کی حامی لابی متحرک ہو چکی ہے۔ دینی قوتیں پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی ناپاک کوششوں کی مزاحمت کریں گی حکومت آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔ آسیہ کیس کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ قائم کیا جائے۔دینی جماعتیں یہودی و قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بیرونی دبا¶ پر قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain