تازہ تر ین

طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے ؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک )معرف اینکر اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور اس کے چرچے ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تاہم اب ان کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیاہے جان کر آپ بھی یقینی طور پر دنگ رہ جائیں گے۔نوبیاہتا جوڑے نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات ناظرین کے ساتھ شیئر کیں۔عامر لیاقت کا کہناتھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے ہر وقت انتہائی عجیب و غریب قسم کے پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں۔ پروگرام میںان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں فلم کی آفر کی جائے تو کیا وہ اسے قبول کر لیں گے جس پر عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کہا گیا کہ اپنا وزن کم کرو تو میں انکار کر دوں گا۔اسی دوران میزبان نے طوبیٰ عامر سے چند سوالات کیے جن میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ آپ نے اپنے شوہر کا نمبر کس نام سے اپنے موبائل میں محفوظ کیاہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عامر کا نمبر اپنے موبائل میں ” پینتھر “(چیتا) کے نام سے محفوظ کیا ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved