تازہ تر ین

کرائم کنٹرول میں ناکام افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں :فیاض چوہان

لاہور ( خبر نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیس اپنا قبلہ درست کرے ، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے اور پولیس کے پاس کارکردگی میں بہتری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ کی سطح پر پولیس کی کارکردگی جانچی جائے گی اوراپنے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کاروائی ہو گی اور اعلیٰ پولیس افسران کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھنہ روڈ پی پی 17میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میںعوام نے جرائم، تجاوزات، پانی اور گیس کے حوالے سے شکایات پیش کی۔ اس موقع پر ایس پی راول ٹاﺅن محمد عاصم جسرا، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عظمت، ایس ایچ او صادق آباد خضرت حیات، یو سی چیئرمین راجہ ناصر محمود، راجہ الحاج اظہر اقبال ستی، حاجی راجہ صفدر اور مصدق گھمن کے علاوہ نائب چیئر مین اور کونسلرز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی پی 17میں مصالحتی کونسل کو فعال کرکے اس میں نیک ، اچھی شہرت کے حامل اور قوت فیصلہ رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے اور مصالحتی کونسلیں مکمل طور پر بااختیار ہو کر عوام کے تحفظ کے لئے کام کرےں۔ انہوں نے کہاکہ صادق آباد اور کھنہ گراﺅنڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائے جائے اور بغیر کسی دباﺅ اور لالچ کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے وقار اور عزت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کی احسن انداز میں ادائیگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اسی سلسلے میں پی پی 17میں ہر ہفتہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کوئی ہنی مون پریڈ نہیں ہے ،تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی لانے کے وعدہ پر عوام سے ووٹ حاصل کئے ہیں ، عوام کو کام کر کے دکھائیں گے اور مسائل کا پوی طرح ادراک ہے اور تحریک انصاف حکومت میں آنے کے پہلے دن سے مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ برسوں پرانے مسائل کے حل کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں مگر عوام اعتماد رکھےں کہ تحریک انصاف کی حکومت پورے خلوص نیت سے ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے اور لوٹ کھسوٹ کرنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹاجا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain