تازہ تر ین

وزیراعظم اورگورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات، سیاسی و ترقیاتی معاملات پر گفتگو

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ گورنر ہاو¿س پہنچے۔گورنر ہاو¿س میں ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان سیاسی اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) ، فیڈرل پاکستان چیمبرز کامرس انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے عہدے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم دیگر کاروباری شخصیات اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain