تازہ تر ین

امریکہ نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا

واشنگٹن، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکا نے اقلیتوں سے نامناسب رویے اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان پر دباو¿ بڑھاتے ہوئے اسے ‘بلیک لسٹ’ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘کانگریس کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن کے حوالے سے خصوصی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔’ امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد اب واشنگٹن، مذہبی آزادی کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر پاکستان پر اصلاحات کے لیے دباو¿ ڈال سکے گا۔ امریکا نے ایک سال قبل اس اقدام کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے پاکستان کو خصوصی ‘واچ لسٹ’ میں شامل کیا تھا، تاکہ پاکستان مذہبی آزادی کے معاملے پر اصلاحات کرتے ہوئے اقلیتوں کو مزید تحفظ فراہم کرے۔ امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل دیگر ملکوں میں چین، ایران، سعودی عرب، ایری ٹیریا، میانمار، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان ہیں۔ ان ملکوں پر الزام ہے کہ یہ باقاعدہ منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ازبکستان کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن حالات کی بہتری اور اصلاحات کے بعد اسے بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، تاہم وہ اب بھی واچ لسٹ میں شامل ہے اور اس فہرست میں روس اور کوموروس بھی موجود ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک سال پہلے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کانام تشویشناک ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان پر مذہبی آزادی کی پامالی کا الزام لگایا گیا۔بلیک لسٹ میں چین،سعودی عرب، ایران، بعض دیگر ملک شامل ہیں۔ امریکا نے اقلیتوں سے ناروا سلوک کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسی سال مئی میں عالمی مذہبی آزادی رپورٹ 2017 جاری کردی گئی۔مذہبی آزاد ی پر امریکہ کے خصوصی سفیر سیموئیل برون بیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت میں بھی مختلف مذاہب کو آزادی حاصل نہیں ہے۔امریکہ بھارت کو واچ لسٹ میں نہیں ڈال رہا۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا یہ رپورٹ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حمایت میں امریکی تاریخی کردار کا ایک بیان ہے۔ مذہبی آزادی کا امریکہ کے آغاز میں کردار تھا اور یہ ہماری مستقبل کیلئے بھی اہم ہے۔ یہ دنیا بھر کے ہر شہری کا حق ہے ، صدر ٹرمپ اور نائب صدر مذہبی آزادی کے خواہاں افراد کے ساتھ ہیں۔ ہم دنیا بھر میں حال اور مستقبل میں مذہبی آزادی کی حمایت کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔یہ رپورٹ امریکی اور عالمی اقدار کے تحفظ کیلئے امریکی سفارتکاروں کی محنت کو آشکار کرتی ہے ، یہ رپورٹ 200 ملکوں میں حکومتوں، دہشت گرد گروپوں اور انفرادی شخصیات کی جانب سے مذہبی آزادی کو پامال کرنے اور اس مسئلے کے حل کا احاطہ کرتی ہے۔ اسی سال 25 اور 26 جولائی کو امریکہ میں مذہبی آزادی پر پہلی مرتبہ وزرا کی سطح کی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ہم خیال حکومتوں، عالمی تنظیموں، مذہبی طبقات، سول سوسائٹی کے افراد کو دعوت دی گئی۔اس موقع پر پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان کا نام واچ لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں امریکا نے اقلیتوں سے ناروا سلوک کا الزام لگا کر پاکستان کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain