تازہ تر ین

5 ہزار سے زائد فیس لینے والے نجی اسکولز کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے اور 2 ماہ کی چھٹیوں کی فیس کا 50 فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نجی اسکولوں کی زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں نجی اسکولوں کے وکیل، ڈپٹی ا?ڈیٹر جنرل اور چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے ا?غاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ہائی کورٹس کے فیصلوں کی پابند نہیں، آگاہ کیا جائے فیس میں خاطر خواہ کمی کیسے ہو گی،عدالت خود فیصلہ کرے گی کہ فیس میں مناسب کمی کتنی ہو گی۔اس موقع پر بیکن ہاو¿س کے وکیل نے کہا کہ ہر اسکول کی فیس اور سالانہ اضافہ مختلف ہے، پنجاب کے سابق وزیر تعلیم نے سالانہ 10 فیصد اضافے کا قانون بنانے کا کہا اور رانا مشہود اسمبلی سے صرف 8 فیصد کی منظوری لے سکے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے سابق وزیر تعلیم کا اپنا بھی کوئی اسکول ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک ایک کمرے کے اسکول سے اتنا اتنا پیسہ بنایا، اب یہ صنعت کار بن گئے ہیں۔دورانِ سماعت نجی اسکول کی وکیل عائشہ حامد نےکہا کہ تمام اسکول 8 فیصد فیس کم کرنے کو تیار ہیں، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 8 فیصد تو اونٹ کے منہ میں زیرے والی بات ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 20 سال کا آڈٹ کرایا تو نتائج بہت مختلف ہوں گے جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اسکولوں نے اپنی آڈٹ رپورٹس میں غلط اعداد دیے۔بیکن ہاو¿س کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیکن ہاو¿س نے 764 ملین ٹیکس دیا ہے، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے بہت ٹیکس دیا ہوگا لیکن اس کا طالب علم کو کوئی فائدہ نہیں، اس کا فائدہ تو تب ہو گا جب فیس کم ہو گی۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ 8 فیصد ہر سال بڑھائی جائے تو 4 سالوں میں 32 فیصد فیس بڑھ گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ایک اسکول سے آپ ڈھائی سو اسکول کے مالک بن گئے، والدین مجبور ہیں کہ فیل کرنے میں پرائیویٹ اسکولوں کا ہاتھ ہے، ایک ایک اسکول سے کئی سو اسکول بنائے گئے، سب طالب علموں سے پیسے نکالے گئے۔جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین ایف بی ا?ر کو عدالت میں طلب کرکے حکم دیا کہ ایف بی آر ان اسکولوں کا پچھلے سات سالوں کا ٹیکس ریکارڈ چیک کرے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے نجی اسکول کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں کی کمی پوری کررہے ہیں، دراصل آپ نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain