تازہ تر ین

نیب نے اپنے اوپر الزامات کومسترد کرنے کیلئے اہم ترین کام کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بدعنوانی کی تفتیش میں مبینہ تشدد اور ’عقوبت خانہ‘ چلانے کے الزامات پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے حراستی مراکز کے دروازے کھول دیے۔اس سلسلے میں صحافیوں کے ایک گروہ نے کچھ وقت نیب کے حراستی مرکز میں گزارا تاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے قریبی لوگوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کرسکیں، جس میں منگل کو پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیے گئے خواجہ برادران نے بھی اضافہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب کے حراستی مرکز کی صورتحال سے متعلق کچھ دعوے کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے حراستی مرکز میں وہ، جو بیت الخلا استعمال کررہے ہیں، اس میں انتہائی ضروری چیزیں مثلاً چٹخنی بھی موجود نہیں، جس پر ردعمل دیتے ہوئے عدالت نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو ’بنیادی سہولیات‘ فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم نیب کے دفتر میں ایک علیحدہ عمارت موجود ہے، جہاں 14 حراستی مرکز موجود ہیں جن میں سے 7 گراو¿نڈ فلور جبکہ بقیہ پہلی منزل پر قائم ہیں، حراستی مرکز کے ہر سیل میں 3 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔عمارت میں ایک کھلی جگہ نماز کی ادائیگی کے لیے مختص ہے جس سے ملحقہ راہداری میں چہل قدمی کی جاسکتی ہے، راہداری ایک گلی سے منسلک ہے جس میں ایک جانب وہ کمرے موجود ہیں، جہاں ملزمان کو رکھا جاتا ہے جبکہ بائیں جانب موجود کمروں میں تفتیش کی جاتی ہے اور ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain