تازہ تر ین

پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالرز کے قریب ہیں جب کہ ملائیشیا کی برآمدات 200 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں، ماضی میں تجارت اور برآمدات کے حوالے سے سوچا نہیں گیا، گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت کے لیے مشکل ماحول رہا ہے، ہم تاجروں کو سہولیات دینے کے لیے کام کررہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے، کاروباری طبقے اور برآمد کنندگان کی ہر ممکن مدد کریں گے، ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت سے خوشحالی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سوچ میں تبدیلی مستقبل کے لیے ضروری ہے، کامیابی کا راز ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے، پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں اسے ٹھیک کرناچاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain