تازہ تر ین

پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا: آئی ایم ایف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہناہےکہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا جب کہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔واضح رہےکہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد ا?ئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain