تازہ تر ین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 زخمی

راولا کوٹ (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے روالاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی پھرخلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول راولاکوٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نےایل اوسی پررہنےوالے شہریوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا۔ پاک فوج نےایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain