تازہ تر ین

ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچنے کیلئے اتنے گھنٹے نیند ضروری

لاہور (ویب ڈیسک ) رات کو 6 گھنٹے سے کم سونے کی عادت ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتی ہے۔یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔اسپین کے اسپینش نیشنل سینٹر فار کارڈیووسکولر ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔نیند کی کمی سے خون کی شریانوں میں ایسا مواد جمع ہونے لگتا ہے جو انہٰں تنگ اور سخت بناتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند امراض قلب کے علاج کے لیے مخصوص ادویات کے مقابلے میں زیادہ تیز اور سستا طریقہ کار ہے۔اس تحقیق کے دوران 4 ہزار بینک ملازمین کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 46 سال تھی جبکہ ان میں امراض قلب کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔محققین نے ان کی نیند کے دورانیے کا جائزہ ایک ہفتے تک لیا اور پھر انہیں چار گروپس میں تقسیم کردیا۔ایک گروپ 6 گھنٹے سے کم سونے والوں کا تھا، دوسرا 6 سے 7 گھنٹے، تیسرا 7 سے 8 گھنٹے جبکہ چوتھا 8 سے 9 گھنٹے تک نیند کے مزے لینے والوں کا تھا۔

اس کے بعد ان افراد کے دل کا تھری ڈی الٹرا سا?نڈ اور سی ٹی اسکین لیا گیا تاکہ خون کی شریانوں کے امراض کے شواہد اکھٹے کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : وہ عام عادتیں جو اچھی نیند سے محروم کردیں

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہر رات 6 گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 7 سے 8 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح ناقص نیند کے شکار افراد میں یہ خطرہ 34 فیصد زیادہ دریافت کیا گیا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain