تازہ تر ین

سی پی این ای میڈیا کنونشن کی جھلکیاں

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) ملک گیر پاکستان میڈیا کنونشن کی کارروائی9 گھنٹے تک جاری رہی۔
٭ صدر کا استقبال عارف نظامی، امتنان شاہد اور ڈاکٹر جبار حٹک نے کیا۔
٭ میں صدر کا پیشنٹ بھی رہا ہوں عارف نظامی
٭ دوسرے سیشن کی صدارت سی پی این ای کے سینئر نائب صدر امتنان شاہد نے کی۔
٭ بھارت میں حکومت سبسڈی دیتی ہے :امتنان شاہد۔
٭ چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ان کے صاحبزادے امتنان شاہد نے وصول کیا۔
٭ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کی کارروائی نو گھنٹے تک جاری رہی۔
٭ پاکستان مےڈےا کنونشن اس لحاظ سے انفرادےت کا حامل تھا کہ ملک بھر سے نامور مدےران اخبارات ، سےنئر کالم نگار ، سےئنر ٹی وی اینکرز ، سےنئر صحافی ، پرےس کلبوں کے صدرو ، دانشوروں اور اہل قلم ، سےاسی جماعتوں کے قائدےن ، وفاقی و صوبائی وزراءاطلاعات نے شرکت کی ۔
٭ میڈیا کنونشن کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی جبکہ وزےر اطلاعات و نشرےات فواد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
٭ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کنونشن مےں شرکت کےلئے پہنچنے تو سی پی این ای کے صدر عارف نظامی ، سےنئر نائب صدر امتنان شاہد ، سےکرٹر ی جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے ان کا استقبال کیا ۔
٭سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آ پ نہ ممنون ہےں نہ تارڑ اور نہ ہی فضل الہی۔جس پر شرکاءنے تالیاں بجا دیں۔
٭ صدر سی پی این ای عارف نظامی نے کہا کہ میرا صدر مملکت سے پرانا تعلق ہے اور میں ان کا پیشنٹ بھی رہا ہوں۔
٭سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے ایک موقع پر کہا کہ مجھے اس بات کی حےرانگی ہے کہ وزےراعظم عمران خان کو ان کے مشےرکس قسم کے مشورے دےتے ہیںان کے پاس مشےروں کی بر مار ہے۔
٭کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کے دوسرے سےشن کی صدارت سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے کی۔
٭سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے پاکستان مےں مےڈےا کو درپےش مالیاتی بحران کے حوالے سے ایک موقع پر کہا کہ میڈیا کی بحرانی کیےفےت کا ایک مسئلہ اشتہارات اور مہنگا نےوز پرنٹ کا ہے پاکستان کے مقابلے مےں بھارت مےں نےوز پرنٹ بہت سستا ہے اور وہاں حکومت سبسڈ ی دےتی ہے ۔
٭وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات فواد چوہدری نے اپنے خطا ب کے دوران بار بار کہا کہ میڈیا پاکستان کی معےشت کے حوالے سے درست رپورٹنگ کرے اور پاکستان مےں ہونے والی غےر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص سی پیک جیسے منصوبوں کو ترجےحی بنےادوں پر میڈیا مےں اجاگر کرے۔
٭مسلم لےگ ن کی ترجمان مرےم اورنگزےب نے کہا کہ میڈیا کو اپنا نقطہ نظر اپوزیشن کے ساتھ ملکر اٹھانا چاہیے۔
٭ پیپلز پارٹی کے سےکرٹری جنرل و سابق چےئرمےن سےنٹ نےئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری وقت تک کھڑی رہے گی۔
٭ وزےر اطلاعا ت فواد چوہدری نے سی پی این ای کے عہدےداروں سے کہا کہ آپ لوگ میڈیا کو درپےش مالی بحران کی وجوہات کی نشاندہی کےلئے خود کرےں۔
٭ کونسل آف نےوز پیپر اےڈےٹرز ( سی پی این ای) کے زےر اہتما م”میڈیا اور جمہورےت “ کے عنوان سے ملک گےر پاکستان مےڈےا کنونشن 2019کے موقع پر صحافت کے شعبہ میں طوےل خدمات سر انجام دےنے والے سےنئر صحافےوں اور مدےران کو لائف ٹائم اچےومنٹ اےوارڈ دئےے گئے ۔
٭ چےف اےڈےٹر روزنامہ خبرےں ضےاءشاہد کا لائف ٹائم اچےومنٹ اےوارڈ ان کے صاحبزادے سی پی این ای کے سےنئر نائب صدر امتنان شاہد نے وصول کیا۔
٭سی پی این ا ی کے صد ر عارف نظامی نے ایک موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزےراعظم عمران خان مسائل حل نہیں کرتے تو کم از کم صحافتی تنظےموں کے عہدےداران سے مل تو لیا کرےں۔

اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain