تازہ تر ین

امریکی سنیٹر گراہم کی وزیراعظم سے ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا‘ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال، خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، امریکی سینیٹر نے افغان مسئلہ کے حل کےلئے وزیراعظم کے وژن کی تعریف کی، اتوار کے روز وزیراعظم ہا¶س کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم نے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ری پبلکن سینیٹر نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور لنڈ سے گراہم نے افغان مسئلہ کے حل کیلئے عمران خان کے وژن کی تعریف کی، دونوں رہنما¶ں نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کیساتھ کام کرتا رہے گا، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کی پالیسیوں پر کام کررہی ہے امریکی کمپنیاں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھا سکتی ہےں، امریکی سینیٹر نے وزیراعظم کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے امریکہ سمیت تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے، علاقائی تعاون کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سینئر یو ایس ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ سینیٹر گراہم دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے جائزے کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ سینیٹر گراہم نے افغانستان میں سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے حالیہ جاری کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے معیشت کی بہتری، بدعنوانی کے خاتمے اور پاکستانی عوام کے لئے ملازمتوں کے مواقع تخلیق کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے امریکہ اور خطے کے دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ حالات معمول پر لائے جائیں تاکہ علاقائی تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اقتصادی ٹیم سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار دوست پالیسیوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، امریکی کمپنیاں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی روابط کے حوالے سے دونوں اطراف نے باہمی اقتصادی تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ امریکی سینیٹر لنڈسے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں بہترین کام کر رہی ہے،ملک میں امن آیا ہے ،افغان بارڈر پر باڑ لگانا پاکستان کا اچھا اقدام ہے ،کانگریس میں اپنے ساتھیوں کو بہتری سے آگاہ کروں گا،دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے، مل کر نمٹنا ہوگا،پاکستان ہمیں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر لے گا تو تعلقات میں زیادہ بہتری آئے گی، پاکستان ایٹمی ملک ہے ،مستحکم پاکستان امریکہ کے مفادات میں ہے،پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے خیالات ملتے ہیں ، ٹرمپ کہونگا جلد عمران خان سے ملاقات کریں ، افغان مفاہمتی عمل کامیاب ہونا چاہیے ،پاک امریکہ تعلقات سٹریٹیجک ہونے چاہئیں ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہوگا، وقت آگیا ہے طالبان میز پر آئیں اور ہتھیار پھینک دیں ،کوششیں جاری ہیں، افغانستان میں مصالحت کا سلسلہ کامیاب ہوگا،بغیر امن و استحکام کے افغانستان سے انخلا نہیں ہونا چاہیے،افغانستان میں سات ہزار امریکی فوجیوں کی موجودگی کی بات درست نہیں ،طالبان کا طاقت کے ذریعے افغانستان کا کنٹرول کسی کے مفاد میں نہیں،عمران خان کی موجودگی میں امریکہ کو پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے۔ امریکی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بہت زیادہ مرتبہ آیا ہوں،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری ہوئی ہے،جنرل باجوہ کے ساتھ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی سرکوبی کےلئے بہت کام کیا گیا،پاکستان کی طرف سے سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم عبوری تعلقات کی بجائے تزویراتی تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی سینیٹر نے کہاکہ صدر ٹرمپ سے مل کر ان سے کہوں گا کہ جلد از جلد وزیراعظم عمران سے ملاقات کریں، دونوں کے خیالات ملتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain