تازہ تر ین

انسداد پولیو کے اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں تعطیل کے باوجود انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کی وجوہات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ نے لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے اورفیصل آباد اور راولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لاہو رمیں پولیو کا کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے اورفیصل آباد او رراولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنا بھی کسی طرح قابل قبو ل نہیں-وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں او راداروں کوہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں-انسداد پولیو کےلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- بچے ہمارا مستقبل ہےں اورانہیں پولیوسے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صرف اجلاس کر کے باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ میٹنگز میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بھی یقینی بنایاجائے اورانسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے-لاہور کے داخلی و خارجی راستوں،بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے- انسداد پولیو کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا-متعلقہ اداروں اورمحکموں کو بچوں کو پولیوسے بچانے کے لئے عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا-حکومت پنجاب انسداد پولیو کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ چیف سیکرٹری انسداد پولیو کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ہفتہ وار میٹنگ کریں گے اورمیں انسداد پولیو کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ہر ماہ میٹنگ کروں گا-انہوںنے کہاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی – بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے اوربچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کیلئے اہم ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ باجوڑ میں 9سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لئے عمر کی حد بڑھانے کا جائزہ لیاگیا اورفیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو کے قطرے 10برس تک کے بچوں کوپلانے کے حوالے سے نیشنل پولیو ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اور اس ضمن میں جلد ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے- اجلاس میں آﺅٹ فال روڈ پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا-واسا کا سب ڈویژن آفس جلد آﺅٹ فال روڈ پر قائم کیا جائے گااورڈرینج کے مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے- وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی ہے اپ گریڈ کرکے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کو کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیر صنعت و تجارت محمد خان نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نےسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخ ساز ہوگا اور اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ آج ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سعودی ولی عہدکا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگااوردورے کے موقع پر متعدد معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا- وزیراعلیٰ نے لودھراں کے علاقے تھانہ صدر کہروڑ پکا کی حدود میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لودھراں سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved