تازہ تر ین

مال روڈ احتجاج گاہ بن گیا ، مطالبات کی حمایت میں دھرنے ، بد ترین ٹریفک جام

لاہور (خصوصی ر پورٹر)مال روڈ احتجاج گاہ بن گیا، ایک کے بعد دوسرا اور تیسرا احتجاج شروع۔ گورنمنٹ انجینئرز کا بھی مطالبات کے حق میں مظاہرہ۔ چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے ٹیکنیکل الاو¿نس نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل دھرنہ دینے والی نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی انجینئرز سے اظہار یکجہتی کیلئے انجینئرز کے دھرنے میں پہنچ گئیں ہیں۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر نابینہ افراد بھی اپنے حق کیلئے سڑکوں پہ ا گئے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں بہتر روزگار فراہم کیا جائے اور معذور افراد کے کوٹے میں سے ایک فیصد نابینہ افراد کیلئے مختص کیا جائے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز صبح شروع ہونے والے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کہ را ت گئے صورتحال کے مطابق ورکرز کے محکمہ ہیلتھ سے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔دوسری جا نب ٹر یفک پو لیس کا کہنا ہے کہ فیصل چوک مال روڈ،شاہ دی کھوئی جانب کریم بلاک،بابوصابو چوک پر مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح معطل رہا،جبکہ نیب کورٹ سکیورٹی انتظامات کیوجہ سے سیکرٹریٹ ،لوئرمال سمیت دیگر ملحقہ روڈ پر ٹریفک کا لوڈ رہا اسی طرح موٹروے بند ہونے کیوجہ سے بھی بابوصابوچوک،بند روڈ پر ٹریفک سست رفتار سے متبادل راستوں پر چلتی رہی۔فیصل چوک میں احتجاج کے باعث ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی،شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے موثرٹریفک پلان تشکیل دیا،ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سے جانب فیصل چوک ڈائیورشن لگائی ،ریگل چو ک سے ٹریفک کو قادری چوک،چائنہ چوک بجھوایا جا تا رہا،آواری چوک سے جانب ریگل چوک ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،ٹریفک کا لوڈ بڑھنے پر آواری چوک ،فلیٹی چوک سے ڈائیورشن لگائی جا تی رہی۔نیب کورٹ پیشی کے دوران سکیورٹی انتظامات کیوجہ سے پی ایم جی چوک ،کچہری چوک ایم اے کالج چوک اور جین مندر چوک سے جانب سیکرٹریٹ چوک مکمل ٹریفک کی ڈائیورشن لگائی گئی، ٹریفک پلان تشکیل دیتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جا تا ہا۔شاہ دی کھوئی جانب کریم بلاک مظاہرین نے زمین کی لیز ختم ہونے کیخلاف ٹائروں کو جلاتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا،بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا،بابوصابو چوک پر احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،جبکہ موٹروے بند ہونے کیوجہ سے تمام لوڈ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بڑھ گیاجسے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے رواں دواں رکھا گیا۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھا کہ راستوں کی بندش ہونے پر فوری طور پر شہریوں کو راستہ ایپ،راستہ ایف ایم88.6سے آگاہ رکھا جاتا رہا، جبکہ ہیلپ لائن15 کے ذریعے سے بھی شہریوں کو ایجوکیٹ یا جا تا رہا۔اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلوسوں کیوجہ سے ٹریفک سسٹم تعطل کا شکار رہتا ہے،ان کا کہناتھاکہ احتجاج آئینی حق مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنااخلاقی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain