تازہ تر ین

مجھے پاکستان میں کھیلنا زیادہ پسند ہے ،ڈیرن سیمی

کراچی(آئی این پی)ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پروفیشنل کرکٹر ہوں، پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں، پچھلے 2 سال سے آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں کھیلنا پسند ہے۔پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی محبت کوفراموش نہیں کرسکتا۔سیمی کا کہنا تھا کہ کوچ محمد اکرم کے مطابق ہم جیت کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے، اس ٹورنامنٹ میں مختلف پلیئرز ہماری ٹیم سے مین آف دی میچ حاصل کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ تین چار سال سے پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاکستان کے شاندار کراوڈ کے سامنے 8 میچ کھیلے، چاہتا ہوں مستقبل میں دیگر ٹیمیں یہاں آئیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وہاب ریاض اور حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ گراونڈ مینز کو داد دیتا ہوں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے بہترین پچیں تیار کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain