تازہ تر ین

یوم پاکستان کی تقریب میں حریت رہنماﺅں کو مدعو کرنا بھارت کو ہضم نہ ہو سکا

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت نے حریت رہنماﺅں کو مدعو کرنے پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دلی میں یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ حریت رہنماﺅں کو مدعو کرنے کے ردعمل میں کیا ہے۔نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں بھارت کے سرکاری حکام، تمام سیاسی جماعتوں بشمول کشمیر حریت تنظیموں کے رہنماﺅں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ سفارتی روایت قیام پاکستان سے تاحال کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔تاہم اس بار بھارت میں ہونے والے الیکشن میں ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو مودی سرکار کی حالیہ انتخابات میں متوقع شکست پر جھنجھلاہٹ کی عکاس ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved