Tag Archives: ch-nisar

چوہدری نثار کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران ایسی حرکت دیکھ کر سب حیران رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں شریک ہوئے ۔ ایک ساتھ بیٹھے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ہاتھ ملایا نہ آنکھ ملائی اور نہ دونوں کے مابین کوئی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جب تقریر شروع کی تو چوہدری نثار اٹھ کر پچھلی نشست پر جا کر بیٹھ گئے ۔ پچھلی نشستوں والے مسلم لیگ ن کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کااٹھ کر استقبال کیا اور نثار کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ چوہدری نثار سے بچپن کی ساتھی طاہرہ اورنگزیب کے ساتھ محو گفتگو رہے اس کے علاوہ چوہدری نثار نے دیگر خواتین اراکین اسمبلی کے جھرمٹ میں موجود رہے اور خوش گپیاں لگاتے رہے۔

شہباز شریف کی وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کے بعد چوہدری نثار کے بیان نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی اچھا فیصلہ ثابت ہوسکتاہے،مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے۔، غیرسیاسی لوگوں کے فیصلوں سے پارٹیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے،سیاسی جماعتیں ٹویٹس اور ٹکرز سے نہیں چلائی جاتیں، تصادم کی بجائے سیاسی مخالفین پرتوجہ رکھنی چاہیے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی اچھا فیصلہ ثابت ہوسکتاہے۔شہبازشریف کوان کی صلاحیت کے مطابق کام کرنے دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے۔تاہم مسلم لیگ ن اس وقت ناز ک دورسے گزر رہی ہے۔اس وقت ہوش سے فیصلے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرسیاسی لوگوں کے فیصلوں سے پارٹیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔سیاسی جماعتیں ٹویٹس اور ٹکرز سے نہیں چلائی جاتیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت تصادم کی بجائے سیاسی مخالفین پرتوجہ رکھنی چاہیے۔ غیرضروری تنازعات کے باعث الجھنے سے گریز کرناچاہیے۔

نثار ،شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اہم انکشافات

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابق وزےر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کر کے موجودہ مجموعی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیادہ وقت پارٹی امور زیر بحث آئے جبکہ اس موقع پر نیب کیسز پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکا کا بھارت کی زبان بولنا قابل تشویش ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ یہ بات انتہائی قابل تشویش ہے کہ امریکی انتظامیہ ہندوستان کی زبان بولنے لگی ہے، امریکا نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ واشنگٹن پرحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے بلکہ روز اوّل سے حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ تحریک کو دبانے اور آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور جس کے غاصبانہ طرز عمل پر ہر بااصول اور باضمیر قوم کو تشویش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی وائٹ ہاﺅس یاترا کے بعد امریکی حکومت کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ امریکا کے نزدیک معصوم کشمیریوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ لگتا یوں ہے کہ شاید انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا کشمیر میں اطلاق نہیں ہوتا اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی اور معصوموں کے خون کی ہولی کھیلے جانے جیسے سنگین جرائم کو بھی فراموش کیا جا سکتا ہے۔

نیوز لیکس کے حوالے سے کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ایک جماعت سندھ پر حکومت کررہی ہے اور ان کی کارکردگی بتانے کی ضرورت نہیں، وفاق کی جانب سے صرف سندھ رینجرز کو ان کی ذمہ داریوں کے عوض 7 ارب روپے کا بجٹ دیا جاتا رہا ہے جو اب بڑھ کر 12 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا، اس کے حکم پر ایک منٹ میں شہر بند کردیا جاتا تھا، آگ لگا دی جاتی تھی، جس سے مرضی بھتہ لیا جاتا تھا اور جسے چاہے قتل کردیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی صورت سست نہیں ہوگا اور نہ ہی وفاق کا تعاون ختم ہوا ہے، شہر میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیرداخلہ نے ڈان لیکس پر کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا جب کہ ٹویٹس کسی کی جانب سے بھی ہوں وہ جمہوریت کے لیے زہرقاتل ہیں، بدقسمتی ہے کہ ٹویٹس کے ذریعے معاملات حل کر لیے جاتے ہیں، ادروں میں ایک دوسرے کو ٹویٹس کے ذریعے مخاطب نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں کی اور آئندہ بھی کسی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو بلوچستان میں طورخم کے مقام سے روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 50 ہزار افراد بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں داخل ہوا کرتے تھے لیکن اب بغیر پاسپورٹ کے کوئی بھی شخص ملک میں نہیں آسکتا، افغانستان اورایران کے ساتھ سرحد پر گیٹ بنائے جارہے ہیں جب کہ وفاق کی جانب سے امن وامان کے قیام کے لیے اب تک بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی سول آرمڈ فورسزکو 88 ارب روپے دیئے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ قومی اداروں میں بہتری لائی جائے، ہم نے ملک بھر میں صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں 72 پاسپورٹ آفسز قائم کیے اور 31 مئی کے بعد پاکستان کا کوئی ضلع ایسا نہیں ہوگا جس میں پاسپورٹ آفس نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو کہا ہے کہ پاسپورٹ اورنادرا آفس کے لیے زمین دیں ہم آفسز بنائیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں جہاں بھی پوسٹ آفس ہوگا وہان نادرا آفس بھی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں وہی لوگ قومی دھارے میں آرہے ہیں جو پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں جب کہ الطاف حسین اور ان کے حامی پہلے واضح کریں کہ وہ پاکستان اور اس ملک کے آئین مانتے ہیں تو پھر انہیں سیاست کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ پاکستان کو مانے بغیر پاکستان میں سیاست کا کوئی جواز نہیں۔

گستاخانہ مواد کی تشہیر ….سوشل میڈیا پر پابندی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت اجلاس گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے اہم اجلاس بلا یا گیا جس میںایڈووکیٹ جنرل،پی ٹی اے،ایف آئی اے اوروزارت داخلہ حکام نے شرکت کی ۔وزیر داخلہ نے سخت ایکشن لیتے ہو ئے کہا کہ توہین آمیزموادروکنے کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،توہین آمیز مواد سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،تمام سوشل میڈیاآپریٹرزحکومت سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیاویب سائٹس نے تعاون نہ کیاتوبندکردیں گے۔گستاخانہ مواد کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ کو وارننگ جاری کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ۔

درگاہوں اور مزاروں بارے چوہدری نثار کا اہم اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مزاروں اور درگاہوں کو بند کرنے کی بجائے ان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کی وزیر داخلہ نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں خود کش دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس کو بند کرنے کے حوالے سے آنے والی خبروں پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں سے خوف زدہ ہوکر ہم محصو رہ سکتے ہیں اور نہ عمارتوں کو بند کرکے خود کو بچانے کی بچگانہ کوشش کرسکتے ہیں اس لئے چھپنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ہمت اور جواں مردی سے لوگوں کو تحفظ دیکر دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ مزاروں اور درسگاہوں کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر بند کرکے عوام کے حوصلے پست نہ کئے جائیں بلکہ ان کا حوصلہ بڑھانے اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کیلئے ضروری ہے کہ ان عمارتوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے تاکہ ناخوشگوار واقعات کا سدباب ممکن ہوسکے ۔

افغانستان کو چاہیے کہ اب دشمن کے گھر جا کر نہ بیٹھے: چودھری نثار

طور خم(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے اور افغانستان ہمارا دوست ملک ہے کسی کے کہنے پر پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کرے۔طور خم بارڈر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغانستان دوست اور ہمسایہ ملک ہے اس کا احترام کرتے ہیں لہذا کسی اور کے کہنے پر پاکستان سے تعلقات خراب نہ کرے۔30 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی اور اگر افغانیوں پر آئندہ بھی مشکل وقت آیا تو ہم بھر پورساتھ دیں گے لہذا افغان حکومت ہمارے رشتے کا مکمل پاس کرے۔ افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے لہذا افغانستان کو چاہیے کہ اب دشمن کے گھر جا کر نہ بیٹھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کا گراف بڑھ رہاہے لیکن پاکستان میں کم ہوگیا ہے اور اب پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں۔ زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے جب کہ باقی بھاگ گئے تاہم دہشت گردی کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں حکومت کی کارکردگی سے بہتری آئی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے اچھے کاموں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر ہوئی لیکن یہ جلد مکمل کی جائیں گی۔فاٹا اصلاحات پر نہ صرف مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات بلکہ قبائل کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے اور قبائلی روایات کو نقصان نہیں پہنچے گا جب کہ سی پیک میں فاٹا کا بھی حصہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر چوبیس سو کلومیٹرطویل ہے اس کی چوکیداری سب پر فرض ہے، افغانستان سے آکر لوگ ہم پرحملے کرتے ہیں تاہم بارڈر کے دونوں اطراف میں امن چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار کا حقیقت سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ حساب کرنے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے رکھوں گا ، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو عام کرنا چاہیے ، تعجب ہے کہ پیپلز پارٹی بھی کرپشن کے خلاف مہم چلائے گی ، وزارت داخلہ احتسابی ادارہ نہیں ہے ، احتساب نیب نے کرنا ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں پاسنگ آو¿ٹ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے پیپلز پارٹی کی تنقید کے بہت سے پرانے قرض چکائے ، کہتے ہیں جس کی والدہ کا نام پاناما میں ہے وہ دوسروں کو کہتے ہیں پاناما لیکس پاناما لیکس ، کیا آپ دبئی کے محلات اور سرے محل بھول گئے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا پی پی کا کرپشن کے خلاف مہم چلانا ایسا ہی ہے جیسے بی جے پی مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو عام کرنا چاہیے۔ امریکا نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا ، کابینہ میں کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کروں گا۔ چودھری نثار نے کہا کالیا اور خانانی کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ ہوئی ، کچھ چیزیں جو سامنے آئیں وہ تشویشناک ہیں۔