Tag Archives: pak army

کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہے، ایل او سی پر پاک فوج کے دستے چوکس ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ایل او سی پر کشیدہ صورتحال ہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی پر گولہ باری سے چار شہری شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں، تاہم پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزیاں کا موثر جواب دے رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر نے عوام پر زور دیا کہ افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے دو اہلکار شہید

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ ادھر سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

”شاباش پاک فوج “ایسا اقدام کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پا ک فوج نے 2012 میں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ
اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی خاندان کو دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے، اس حوالے سے امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان آرمی کو اطلاع دی کہ غیر ملکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، گذشتہ روز ملنے والی بروقت اطلاع کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا، اس خاندان میں کینیڈین شہری،اسکی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔ دہشتگرمغویوں کوکرم ایجنسی سے پاکستان منتقل کر رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کو آپریشن کے ذریعے بازیاب کروانے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، دیگر مغویوں کی بازیابی کیلئے بھی ٹیم ورک جاری رہنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات ایک مثبت لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنر ل آصف غفور نے کہا ہے کہ طالبان نے 2012ءمیں کینیڈین صحافی اور اس کی اہلیہ کو افغانستان سے اغوا کیا تھا ، اس دوران وہ افغانستان ہی میں رہے جبکہ گذشتہ روز شام 4بجے امریکی حکام کی جانب سے ہمیں بتا یا گیا کہ طالبان انہیں پاکستان منتقل کر رہے ہیں، شام 7بجے پاک فوج کے جوانوں نے گاڑی کو جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا اور گاڑی میں موجود مغوی خاندان کو بازیاب کرالیا، پاکستان کی سرحدوں میں مشترکہ آپریشن کی کوئی گنجائش نہیں تاہم امریکی حکام کی جانب سے بروقت خفیہ اطلاعات دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنا سکتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کے مشترکہ آپریشن کی گنجائش موجود نہیں ، ہماری فوج میں تمام صلاحیت موجودہے اور ہمیں کسی کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ، اگرانٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تودہشت گردی کاخاتمہ ہوگا۔ دنیا کے تمام ممالک نے دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے تھے مگر پاکستان نے اپنے حصے کا کام مکمل کرتے ہوئے اپنے ملک کو مخفوظ بنا دیا ہے، پاکستان نے اپنے ملک میں جوکرناتھاکرلیا اور اب دنیا کو ڈو مور کرنا ہے۔ پاک فوج نے کینیڈین شہری ، اسکی امریکن بیوی اور بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا ہے جبکہ آج کے آپریشن کا امریکیوں نے بھی اعتراف کیا ہے۔

 

3نہتے کشمیریوں کی شہادت کے بعد جوابی کاروائی ،2انڈین سورما جہنم میں پہنچ گئے

سرینگر/پونچھ(اے این این )کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں باھرتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،جوابی کارروائی میں جے سی اور سمیت دو اہلکار ہلاک ،بھارتی فوج نے پونچھ ،منڈھیر اور کیرن سیکٹر کو نشانہ بنایا،ایک گولہ مقبوضہ علاقے میں گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،کیرن سیکٹر میںبھارتی فوج کا اہلکار اپنی ہی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک با ر پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اس دوران پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کے سول علاقے کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔پاک فوج کے بھر پور جواب کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر جنگرات سنگھ ہلاک جبکہ موہت کمار نامی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی فوج نے منڈھیر سے ملحقہ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔اس دوران قابض فوج کا داغا گیا ایک گولہ مقبوضہ کشمیر کے ہی علاقے میں گرا جس سے گوہلد گاو¿ں کی رہائشی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کا نام رقیہ بی بی زوجہ شبیر احمد بتایا گیا ہے ۔ رقیہ بی صبح 5بج کر 20منٹ پر نما ز کیلئے وضو کرنے گھر سے باہر نکلی تھی کہ ا چانک ما رٹر شیل اس کے پا س آکر لگا جس کی زد میں آکر وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔ خاتون کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لو گ موقع پر پہنچ گئے اور صف ماتم بچھ گئی ۔علا قہ کے لو گو ں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ چھ گھنٹو ں کے بعد پو لیس اور سیو ل انتظامیہ مو قع پر پہنچی۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کا اہلکار اپنی ہی فورس کی جانب سے بچھائی گئی بارود سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔رائفل مین اکھشے کمار کیرن سیکٹر کے بلبیر پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔اسے بادامی باغ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار کا پاﺅں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑ گیا ۔یہ سرنگ بھارتی فوج نے مجاہدین کی دراندازی روکنے کےلئے بچھائی تھی ۔

پاک فو ج کا قابل فخر کارنامہ دشمن دیکھتے ہی رہ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر راجگال میں بریخ محمد کنداؤ میں 12 ہزار فٹ کی سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔پاک فوج نے پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے راجگال کے مقام بریخ محمد کنداؤ میں آپریشن کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و  گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی ہے جہاں سے سرحد کے دونوں اطراف نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی بلند ترین چوکی کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

ایل اور سی پر پاک فوج کی بھرپورکارروائی، دشمن کی گنیں خاموش کر دیں

مظفر آباد(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کر دیں۔ بھارتی فوج نے ائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایل اوسی کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں جب کہ فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق منگل کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم وقفے وقفے جاری فائرنگ کے سلسلے پر پاک فوج کی بھرپورکارروائی بھی جاری رہی۔

آپریشن ردالفساد جاری ….غیر ملکیوں سمیت انتہائی مطلوب افراد بارے بڑی خبر

پشاور/لاہور/کراچی/قصور (ویب ڈیسک)دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن رد الفساد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ پشاور میں دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں اور غیر ملکیوں سمیت ملک بھر سے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امن دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔کارروائی میں چمکنی موڑ سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 2 سہولت کار وں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تہکال میں پولیس موبائل پر حملے میں سہولت فراہم کی تھی۔ادھر صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکو مظہر اور لیاقت 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔لاہور میں یکی گیٹ کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔شاہ کوٹ پولیس نے پنواں کے قریب ہوٹل میں کارروائی کی جس میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ کارروائی میں ملزمان سے چرس برآمد کرلی گئی۔جہانیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ ا?پریشن کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔صوبہ سندھ میں کراچی کے علاقے سول لائن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ نارتھ ناظم آباد سے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے۔

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے ….پاک فوج بارے بھارتی فوجی کا اہم اعلان

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی فوجی افسر پروین ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فوج چین تو کیا پاکستان سے بھی جنگ نہیں جیت سکتی۔ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان چین ہے اور چین پاکستان ہے ، دونوں ممالک مل کر بھارت کا سامنا کریں گے۔ بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑنے والی پروین ساہنی اور غزالہ وہاب نے اپنی کتاب “ڈریگن ان اور ڈور اسٹیپ” میں لکھا ہے کہ چین اور پاکستان نے مل کر ایسا میکنزم تیار کیا ہے کہ جس کی مدد سے وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوں گے۔بھارت کی سیاسی قیادت کو فوج کے حوالے سے اپنی سوچ کو بہتر بنا کر قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں میں فورسز کے نمائندوں کو شریک کرنا ہو گا۔ کتاب میں بھارت فورسز کی نفری میں کمی پر بھی زور دیا گیا ہے ، تاکہ اسے بہتر طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔ مصنفین کا استد لال ہے کہ بھارتی فوج میں پروفیشنل اپروچ پیدا کرنے کے لیے فیلڈ فورس اور نان فیلڈ فورس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔#/s#

آپریشن ردالفساد میں ایک اور بڑی کامیابی منظر عام پر ….

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت ملتان، منکیرہ اور لودھراں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 29 مشتبہ افراد سمیت 33 افراد کو حراست میں لے لیا ۔حراست میں لئے گئے ملزمان میں 4 منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منکیرہ کے علاقے تھل میں پولیس تھانہ حیدرآباد نے آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی بر آمد ہوا سیکیورٹی زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔لودھراں کے علاقے صدرکہروڑ پکا میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سر چ آپریشن کیا اس دوران 16مشتبہ کو افراد حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب جلال پور کے علاقے حافظ والا میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لیا ملزمان کے قبضے سے 5 کلو چرس اور بھاری مقدار میں شراب بر آمد کی گئی۔

پاک آرمی سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیرنے ملاقات کی جس میں باہمی امورسمیت دفاع اورفوجی تربیت میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سفیرکو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج نہ صرف سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے بلکہ اس کے دفاع کو برابرکی سطح پراہمیت دیتی ہے۔

twite