تازہ تر ین

”شاباش پاک فوج “ایسا اقدام کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پا ک فوج نے 2012 میں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ
اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی خاندان کو دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے، اس حوالے سے امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان آرمی کو اطلاع دی کہ غیر ملکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، گذشتہ روز ملنے والی بروقت اطلاع کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا، اس خاندان میں کینیڈین شہری،اسکی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔ دہشتگرمغویوں کوکرم ایجنسی سے پاکستان منتقل کر رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کو آپریشن کے ذریعے بازیاب کروانے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، دیگر مغویوں کی بازیابی کیلئے بھی ٹیم ورک جاری رہنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات ایک مثبت لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنر ل آصف غفور نے کہا ہے کہ طالبان نے 2012ءمیں کینیڈین صحافی اور اس کی اہلیہ کو افغانستان سے اغوا کیا تھا ، اس دوران وہ افغانستان ہی میں رہے جبکہ گذشتہ روز شام 4بجے امریکی حکام کی جانب سے ہمیں بتا یا گیا کہ طالبان انہیں پاکستان منتقل کر رہے ہیں، شام 7بجے پاک فوج کے جوانوں نے گاڑی کو جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا اور گاڑی میں موجود مغوی خاندان کو بازیاب کرالیا، پاکستان کی سرحدوں میں مشترکہ آپریشن کی کوئی گنجائش نہیں تاہم امریکی حکام کی جانب سے بروقت خفیہ اطلاعات دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنا سکتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کے مشترکہ آپریشن کی گنجائش موجود نہیں ، ہماری فوج میں تمام صلاحیت موجودہے اور ہمیں کسی کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ، اگرانٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تودہشت گردی کاخاتمہ ہوگا۔ دنیا کے تمام ممالک نے دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے تھے مگر پاکستان نے اپنے حصے کا کام مکمل کرتے ہوئے اپنے ملک کو مخفوظ بنا دیا ہے، پاکستان نے اپنے ملک میں جوکرناتھاکرلیا اور اب دنیا کو ڈو مور کرنا ہے۔ پاک فوج نے کینیڈین شہری ، اسکی امریکن بیوی اور بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا ہے جبکہ آج کے آپریشن کا امریکیوں نے بھی اعتراف کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain