Tag Archives: safdar

کرسمس کے تہوار کی آمد پر نواز شریف کے دامادکا انوکھا کارنامہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدرنے اکتوبر میں قومی اسمبلی کے فلور پر احمدی کمیونٹی سے متعلق دھواں دھار تقریرکی اور قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کا نام بھی بدلنے کا مطالبہ کردیاجس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی ملی لیکن ایک مرتبہ پھر کیپٹن صفدر ایسے ہی ایک معاملے کی وجہ سے خبروں میں آگئے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے کسی کیخلاف بات نہیں کی بلکہ مسیحی بھائیوں کے جم گھٹے میں موجود کیپٹن صفدر نے ایک سکھ شہری کو بھی کرسمس کی مبارکباد دے ڈالی۔

سابق وزیر اعظم کے داماد کی تنہائی ،اکیلا پن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کمرہ عدالت میں وزراءنوازشریف اور مریم نواز کو پستے‘ بادام اور سبز الائچی پیش کرتے نظر آئے جبکہ کوئی چیونگم آفر کرتا رہا۔ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر اکیلے ہی بیٹھے رہے۔ صحافیوں سے غیرمسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے جیب سے لکھی ہوئی تقریر نکالی اور اس میں سے بھی کچھ حصہ پڑھا۔ حاضری اور انگوٹھے کا نشان لگوانے کے لئے جب عدالتی رجسٹر نوازشریف کے سامنے رکھا گیا تو اس پر انہوں نے دستخط کردیئے لیکن یہ کہہ انگوٹھے کا نشان لگانے سے انکار کردیا کہ انگوٹھا بعد میں لگا دوں گا۔ چونکہ انگوٹھا لگانے سے ہاتھ کے گندا ہونے کا ڈر تھا اس لئے کمرہ عدالت میں موجود وفاقی وزراءٹشو پیپر ڈھونڈتے رہے اور آخر کار وہ ٹشو لے آئے جس کے بعد ایک مقدمے میں نوازشریف کے ضمانتی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم نے عدالتی رجسٹرڈ پر انگوٹھا لگایا۔

پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی کا انکشاف ،معروف شخصیت نے راز کھول دئیے

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں کی بھرتی پر پابندی کے لیے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے ا±نھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔ حکمران جماعت کی طرف سے منگل کو بھی قومی اسمبلی میں فوج ،عدلیہ ایٹمی توانائی کمیشن میں اعلی افسران سے عقیدت ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لینے کا مطالبہ کردیا گیا ، مولاناسید ابولا علی مودودیؒ نے فتنہ قادیانی کتاب لکھ کر احسان کیا، قادیانی فتنہ ،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ہے، افواج پاکستان میں قادیانیوں ،احمدیوں، لاہوری گروپ کی بھریتوں پر پابندی لگائی جائے کیونکہ قادیانی جہاد فی سبیل اﷲپر یقین نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہارپاکستانمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمدصفدرنے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک اس لیے بنایا گیا کہ اس کو ریاست مدینہ کی طرح چلایا جائے گا اسی معاملے پر ایوان میں گزشتہ روز بات کر رہا تھا عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پاکستان بناتھا ابھی میں یہ بات کر رہا تھا کہ ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کردی ۔انھوں نے کہا کہ اصلاح احوال کے لیے بات کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قادیانی فتنہ ،پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔قادیانی فتنہ، پاکستان کے نظریہ اور آئین کے لیے خطرہ ہیں اس معاملے پر اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی جائے۔ میں فکر مودویؒ کی بات کررہا ہے ۔مولانا سید ابولا علی مودویؒ نے فتنہ قادیانی کتاب لکھ کر احسان کیا یہی بات میں ایوان میں کررہا ہوں۔مولانا مودودیؒ کی قبر نور سے بھری ہوئی ہے ان کی کتاب 1962ءمیں کویت میں شائع ہوئی ۔سید ابو الاعلی مودودیؒ کی ان کتابوں کا عربی اور افریقی زبانوں میں ترجمہ ہوا دنیا بھر میں ان کی کتابوں کا مطالعہ ہورہا ہے ۔حکمران جماعت کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان میں قادیانیوں ،احمدیوں، لاہوری گروپ کی بھریتوں پر پابندی لگائی جائے کیونکہ قادیانی جہاد فی سبیل اﷲپر یقین نہیں رکھتے ۔ہم روز محشر کیا جواب دیں گے آج فیصلہ کر لیں کہ ہم نبی پاک کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر نہیں دیکھنا چاہتے تمام مکاتب فکر کا اس پر اتفاق ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیے شہید کہتا ہوں اس نے ختم نبوت کا تحفظ کیا۔ جسٹس منیر نے مولوی تمیز الدین کے خلاف فیصلہ دے کر ملک کو دولخت کیا ایوب خان سے پرویز مشرف تک ایک ہی سفر ہے۔22 کروڑ کے عوام کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ عدلیہ اور فوج میں عقیدت ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔نادرا کو دہری شہریت والوں کے بارے میں بتانا ہوگا کیا پتہ یہ لوگ اسرائیل کا دورہ کرتے ہوں۔ ہم نے سازشیوں سے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو بچانا ہے ایجنسیاں ارکان پارلیمنٹ کے پیچھے نہ دوڑیں ان معاملات کو بھی دیکھیں۔ جب انتخابات مین بکس کھلتے ہیں اسی وقت ہمارا صادق امین ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ نظریہ پاکستان اور عقیدہ ختم نبوتپر یقین نہ رکھنے والوں کو اہم اداروں بشمول عسکری اداروں و عدلیہ میں اہم عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے چار نکات پر مشتمل قرارداد منظور کرانا چاہتا ہوں کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا قادیانی عبد السلام سے منسوب ختم کیا جائے ۔فوج ،عدلیہ اور اٹامک انرجی کمیشن میں عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے لیے جائیں میں اس معاملے پر دو دن انتظار کروں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ دیگر ارکان سے بھی رائے لے لیں ان ریمارکس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے کاروائی کو بدھ تک ملتوی کردیا ۔

 

نیب ریفرنسز؛ احتساب عدالت کا کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نیب کی ٹیم احتساب عدالت میں لیکر پہنچی جہاں ان کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں جب کہ عدالت نے مریم نواز کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔کیپٹن صفدر کے وکیل نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے کیپٹن صفدر کو آئندہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہ جانے کا حکم دیتے ہوئے ضامن کو مخاطب کیا کہ اگر اب کیپٹن (ر) صفدر  فرار ہوئے تو آپ کو 50 لاکھ روپے جمع کرانا پڑیں گے جس پر ضامن نے کہا کہ انہوں نے 60 لاکھ روپے کی جائیداد کےمچلکے جمع کرائے ہیں۔سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ 2 ملزمان غائب ہیں جب کہ نوازشریف بھی نہیں آئے جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نواز شریف حاضر نہ ہو سکے کیونکہ ان کی اہلیہ علیل ہیں،نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد میڈیکل رپورٹ سامنے آئی لہذا 15 روز کی مہلت دی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غائب ہے لہذا ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، سی پی آر سی سیکشن 92کے تحت نواز شریف کے وارنٹ جاری کئے جائیں جب کہ نواز شریف عدالت کو بتائے بغیر لندن گئے۔ نواز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروادی  گئی جب کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مریم نواز کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کے پیش نظراحاطہ عدالت میں ایف سی کے ایک ہزاراہلکار تعینات کیے گئے ہیں، احاطہ عدالت میں  لیگی رہنماؤں سمیت تمام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے تاہم وفاقی وزرا کو اندر جانے کی اجازت ہے۔ رینجرز کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہے تاہم اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کے باہرموجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تھے جہاں ائیرپورٹ کے راول لاؤنج سے باہر نکلتے ہی عدالتی حکم کے مطابق کیپٹن صفدر کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں واقع نیب کے سیل منتقل کردیا گیا تھا۔