راولپنڈی (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور احکامات کے مطابق شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر،سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہید کی فیملی کو چیک حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور احکامات کے مطابق شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر،سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہید کی فیملی کو چیک حوالے کیا، راولپنڈی پولیس کے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسن نعیم کی فیملی کو چیک دیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہناتھاکہ ہم ہر موقع پر شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں، شہدا کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،شہدا کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
