راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، آر اے بازار، مندرہ اور گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
