راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیکسلا میں کاروائی کے دوران زائد المیعاد مشروبات کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا ہے۔ ٹیکسلا کے علاقے ہزارہ روڈ پر واقع ایک کولڈ ڈرنکس ڈسٹری بیوشن پر چھاپہ مار کر 1900 سے زائد زائد المعیاد بوتلیں برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق ڈسٹریبیوشن سینٹر میں زائد المیعاد مشروبات کی ایکسپائری تاریخوں میں ردوبدل کر کے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے تمام غیر معیاری مشروبات کو ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر کے تلف کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹریبیوشن مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش اور مشروبات خریدتے وقت ان کی ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت یا غیر معیاری اشیا کی فروخت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن ایک دو دو تین (1223) پر اطلاع دیں۔
