Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
    • کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
    • کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
    • فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
    • جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
    • کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
    • حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
    • جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانوی عدالت کی پابندیاں، بانی ایم کیو ایم پر نائٹ کر فیو،ہر وقت الیکٹرانک ٹیگ بھی پہنیں گے

    By Daily Khabrainاکتوبر 11, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن(ویب ڈیسک): نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) الطاف حسین پر برطانیہ کی عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرکے ان کی ضمانت کو مشروط کر دیا۔نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم پر دہشتگردی ایکٹ 2006 کے تحت فرد جرم بھی عائد کی جس کے بعد انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی موجودہ چیف مجسٹریٹ سینیئر ڈسٹرکٹ جج ایما اربوتھ ناٹ نے سماعت کی۔ بانی متحدہ نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے؟ جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی۔بانی متحدہ الطاف حسین نے جج کے سامنے خود پر عائد الزامات کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔سماعت کے دوران کراو¿ن پراسیکیوشن سروس کی وکیل نے عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ اس کیس کو آگے بڑھانا عوام کے مفاد میں ہے۔انہوں جج کو بتایا کہ الطاف حسین پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہیں، انہوں نے کراچی میں موجود اپنے کارکنوں سے کہا کہ وہ میڈیا اداروں کو بند کردیں اور انہیں تشدد پر اکسایا۔ اس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا اور ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔اس موقع پر جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ اپوزیشن جماعت کے سیاست دان ہیں جس پر کراو¿ن پراسیکیوشن سروس کی وکیل نے ہاں میں جواب دیا۔اس موقع پر الطاف حسین کے وکیل نے جج کو بتایا کہ ان کے مو¿کل نے ہمیشہ انصاف کیلئے جدوجہد کی ہے اور وہ خود پر لگانے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔کراو¿ن پراسیکیوشن نے اس موقع پر جج سے درخواست کی کہ الطاف حسین کی ضمانت مشروط ہونی چاہیے، انہیں کسی بھی ذرائع سے پاکستان میں سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عدالت کو چاہیے کہ ان کا پاسپورٹ ضبط کرلے اور کسی بھی عوامی اجتماع سے ان کے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔کراون پراسیکیوشن کی درخواست پر جج نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت پر سخط شرائط عائد کردیں۔ جج نے کہا کہ الطاف حسین ہر رات اپنی ایبے ویو رہائشگاہ پر قیام کریں گے اور ان پر ’نائٹ کرفیو‘ نافذ ہوگی، وہ عدالت کی اجازت کے بغیر سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔جج نے الطاف حسین کے برطانیہ اور پاکستان میں کسی بھی قسم کے میڈیا فورمز میں شرکت پر بھی پابندی لگادی۔ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ الطاف حسین پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔الطاف حسین کا پاسپورٹ بھی برطانوی پولیس کی تحویل میں رہے گا اور وہ کسی اور سفری دستاویز کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔بانی ایم کیو ایم ہر وقت ایک الیکٹرانک ٹیگ بھی پہنیں گے جبکہ عدالت نے اس مقدمے کی رپورٹنگ پر سیکشن 52 اے بھی نافذ کردی ہے۔اس موقع پر الطاف حسین نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ انہیں ضمانت کی شرائط اچھی طرح سمجھ آگئی ہیں۔ وہ سماعت کے دوران آبدیدہ بھی ہوگئے۔الطاف حسین کیخلاف مقدمے کی پہلی سماعت یکم نومبر کو سینٹرل کرمنل کورٹ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم جوابات نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان پر فرد جرم عائد کی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکلاء کو آج فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے باعث ان کی ضمانت کے کاغذ پہلے سے ہی تیار کرلیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر 22 اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے، لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

      چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات

      فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.