Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
    • پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
    • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
    • فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
    • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
    • فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
    • نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
    • اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
    • APPSMAکے عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید ۔
    • اسلام آبادگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں ۔
    • AC گوجرخان کا ذبح خانے کا دورہ،ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس
    • ایپسما عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید
    • سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی نئی تعیناتی کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
    • چکوال ، جرائم میں اضافہ کی بنیادی وجہ ناجائز اسلحہ کی بھر مار،ڈی پی او نوٹس لیں
    • گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی بلڈنگ کا کروڑوں کا ملبہ ٹھیکیدار کو دے دیاگیا
    • گوجرخان میں مسلح ڈکیتی، بینک ملازم سے ساڑھے چھ لاکھ لوٹ لیے، فائرنگ بھی کی گئی
    • آل پاکستان گورنر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل حضرو فٹبال کلب نے جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیپیکا نے ’ہالی وڈ واک آف فیم‘ کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    By Khabrain Newsجولائی 5, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہالی وڈ واک آف فیم  میں اپنے نام کا ستارہ حاصل کرنے والی بھارت کی دوسری خوش نصیب شخصیت اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آخر اس اعزاز کیلئے کتنی رقم ادا کی ہے اسکی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    یہ وہ اعزاز ہے جسکا ملنا ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہوتا، ان میں وہی لوگ شامل ہوتے ہیں جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی اور دیگر شعبوں میں نمایاں کرکردگی دکھائی ہو۔

    ان اعزاز کو چھ مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں موشن پکچرز، ٹیلی ویژن، ریکارڈنگ، ریڈیو، لائیو پرفارمنس اور اسپورٹس انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔

    لیکن کیا یہ بات سچ ہے کہ ’ہالی وڈ واک آف فیم پر ستارے  خریدے جاتے ہیں؟ ایسا ہم نہیں بلکہ مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعوے کیے گئے ہیں۔

     لیکن حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے کیونکہ یہ اسٹار حاصل کرنے کیلئے  کسی کو بھی خریداری کا موقع نہیں دیا جاتا، بلکہ یہ ہر سال ایک ’سلیکشن پینل’ کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے کہ کون سی شخصیات اس اعزاز کی مستحق ہیں۔

    کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟

    البتہ، اس اعزاز کے بعد ایک بڑی رقم ضرور ادا کرنا پڑتی ہے لیکن یہ رقم اسٹار کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ہوتی ہے، نہ کہ اس کو حاصل کرنے کے لیے۔

    اس کی درخواست جمع کروانے کی فیس $250 (تقریباً 71 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنی ہوتی ہے  اور پھر جس فنکار کو اسٹار دیا جاتا ہے، اسے ایک اسپانسرشپ فیس بھی ادا کرنا ہوتی ہے، جو اس وقت 85 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 73 لاکھ پاکستانی روپے سالانہ) ہے۔

    اور اسی اصول کی پیروی کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون کو بھی سالانہ ایک بھاری رقم ادا کرنی ہوگی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واک آف فیم میں جگہ حاصل کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اب سالانہ تقریباً 73 لاکھ روپے (تقریباً 90 ہزار امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے تاکہ ان کا اسٹار برقرار رہے۔

     یاد رہے کہ ہالی ووڈ واک آف فیم امریکی شہر لاس اینجلس کا ایک تاریخی مقام ہے جہاں 2700 فلمی شخصیات کے نام سے سڑک پر ستارے بنائے گئے ہیں۔

    لیکن اس واک آف فیم میں امریکی باکسر محمد علی کے نام کا واحد ستارہ ہے جو زمین پر نہیں بلکہ دیوار پر آویزاں ہے کیوں کہ انہوں نے پیغمبر اسلام کا نام ہونے کے سبب اسے زمین پر نصب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ’ہالی وڈ واک آف فیم’، دیپیکا پڈوکون نے تاریخ رقم کردی

    اب سوال یہ ہے کہ آخر کون اس ستارے کا حقدار ہوتا ہے؟ تو یہ جان لیں کہ   کوئی بھی شخص جسے ’سیلیبریٹی’ سمجھا جاتا ہو، اسے نامزدکیا جا سکتا ہے۔

    لیکن ایسے فنکار جو وقت کے ساتھ منظرنامے سے غائب ہو چکے ہوں یا جنہیں ’کہاں گم ہو گئے؟” کہہ کر یاد کیا جاتا ہو، انہیں یہ اعزاز نہیں دیا جاتا کیونکہ اسے حاصل کرنے کیلئے اپنے شعبے میں سرگرم رہنا ضروری ہوتا ہے۔

    دیپیکا کے بارے میں مزید:

    ازدواجی ازندگی کی بات کریں تو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور پھر شادی کے چھ سال بعد اس جوڑے نے 8 ستمبر 2024 کو اپنی بیٹی کا خیرمقدم کیا جسکا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا۔

    کام کے محاذ پر اداکارہ کو حال ہی میں ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی پین انڈیا بلاک بسٹر فلم ’کالکی 2898 اے ڈی’ میں دیکھا گیا، جس میں ان کے ساتھ پربھاس اور امیتابھ بچن بھی شامل تھے۔ وہ اس فلم کے مجوزہ سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔

    علاوہ ازیں دیپیکا ایک اور بڑی پین انڈیا فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اللو ارجن کے ساتھ بھی کام کریں گی، جسے ہدایتکار ایٹلی بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا عارضی عنوان ‘AA22xA6’ رکھا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

      عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

      منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.