Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
    • کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
    • کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
    • فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
    • جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
    • کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
    • حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
    • جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سحر خدایاری: وہ خاتون جس کی وجہ سے ایرانی حکام کو جھکنا پڑا

    By Daily Khabrainاکتوبر 8, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران : (ویب ڈیسک)سحر کو معلوم تھا کہ کھیل کے میدان میں خواتین پر پابندی ہے۔ لیکن وہ فٹبال میچ دیکھنا چاہتی تھیں اس لیے مردوں کے لباس میں سٹیڈیم تک پہنچ گئیں۔ لیکن اندر قدم نہیں رکھ سکیں۔سحر کی معمولی سی خواہش تھی جسے دنیا کی کروڑوں خواتین بڑی آسانی سے پوری کر لیتی ہیں۔ اسی برس مارچ میں سحر کی پسندیدہ ٹیم میدان میں اتری۔ سحر نے یہ میچ دیکھنے کے لیے مردوں کا لباس پہنا، بالوں پر نیلے رنگ کی وِگ لگائی اور لمبا اوور کوٹ پہن لیا۔اس کے بعد وہ تہران آزاد سٹیڈیم کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ لیکن وہ سٹیڈیم کے اندر قدم نہیں رکھ سکیں، راستے میں ہی سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں گرفتار کر لیا۔سحر کو عدالت نے نوٹس بھیجا جس کے جواب میں سحر نے عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی۔ دو ہفتے بعد انھوں نے تہران کے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔سحر کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست مہم چل پڑی۔ ایران پر دباؤ بڑھنے لگا کہ وہ سٹیڈیم میں خواتین کے داخل ہونے پر عائد پابندی کو ختم کرے۔ اس مہم میں متعدد ایرانی خواتین بھی شامل ہوئیں۔ دیکھتے دیکھتے عام ایرانی لوگوں کی آوازیں حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر بلند ہونے لگیں۔اب ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ ہونے والے فٹبال میچ میں ساڑھے تین ہزار خواتین مداحوں کو سٹیدیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے گا۔

    ایران

    ایران کی سرکاری نیوز ایجینسی ارنا نے چار اکتوبر کو اس بات کی تصدیق کی کہ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے وعدہ کیا ہے کہ 10 اکتوبر کو تہران آزاد سٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ میں ایرانی خواتین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی۔ایران کا کہنا ہے کہ میچ کے لیے ٹکٹ فوری طور پر بک گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم از کم ساڑھے تین ہزار ایرانی خواتین میچ دیکھنے جائیں گی۔

    دیکھتے ہی دیکھتے ٹکٹ بک گئے

    خواتین کو ٹکٹ دینے کے لیے الگ سے انتظامات کیے گئے تھے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سارے ٹکٹ بک گئے۔ سنہ 2022 میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ دکھانے کے لیے سٹیڈیم میں خواتین کے بیٹھنے کے لیے مزید انتظامات کیے جا رہے ہیں۔خبر رساں ایجینسی رائٹرز کے مطابق فیفا کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کل 4,600 ٹکٹ خواتین کے لیے فراہم کرائے جائیں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ ان ٹکٹز کی منتظر خواتین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔سٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ افراد میچ دیکھ سکتے ہیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کو تہران بھیجے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خواتین اس میچ کو دیکھ سکیں۔

    تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
    ’دا بلو گرل‘

    ایران کی 29 سالہ فٹبال مداح سحر خدایاری کی پسندیدہ ٹیم استقلال تہران فٹبال کلب تھی جس کا رنگ نیلا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ سحر کو پیار سے ’دا بلو گرل‘ کہنے لگے تھے۔ سحر نے گزشتہ ماہ خود کو آگ لگا لی تھی جس میں وہ 90 فیصد جل گئی تھیں۔شیعہ ملک ایران نے سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے سٹیڈیم میں خواتین کے داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اسلامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ’خواتین کو مردوں جیسے شوق رکھنے اور آدھے ادھورے کپڑوں میں مردوں کو دیکھنے سے دور رہنا چاہیے‘۔ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی معاشرے میں جدید خیالات کو شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس معاملے میں تقریباً ناکام ہی رہے ہیں۔ ناقدین کی نظر میں ایران میں آج بھی خواتین کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک ہوتا ہے۔

    تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
    ترقی پزیر ایرانی رکن پارلیمان پروانہ سلاہشوری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جہاں خواتین کا مقدر مرد طے کرتے ہیں اور انھیں بنیادی انسانی حقوق سے دور رکھتے ہیں۔ جہاں مردوں کے بےلگام ہونے میں خواتین ان کا ساتھ دیتی ہیں، وہاں جل کر مرنے والی لڑکیوں کے لیے ہم سبھی ذمہ دار ہیں۔‘

    گرفتاری کے بعد سحر کی پریشانی

    ایران میں سحر کی موت کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن مزید سرگرم ہو گئے۔ ایران کی خواتین گزشتہ کئی دہائیوں سے خواتین اور مردوں میں تفریق کرنے والے قوانین کے سائے میں جی رہی ہیں۔سحر کی گرفتاری کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ ان پر حجاب نہ پہننے کی وجہ سے مناسب عوامی رویوں کی خلاف ورزی اور سکیورٹی اہلکاروں کی تذلیل کے الزامات تھے۔سحر کو عدالت نے دو ستمبر کو نوٹس بھیجا تھا اور انھیں مطلع کیا گیا تھا کہ انھیں چھ ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ سحر کی بہن نے ایک ایرانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام باتوں سے پریشان تھیں اس لیے انھوں نے خود کو آگ لگا لی۔اوپن سٹیڈیم موومنٹ کے تحت ایرانی خواتین کھل کر سامنے آئی ہیں۔ سحر کی موت کی خبر بین الاقوامی میڈیا میں پھیل جانے کے بعد فیفا بھی حرکت میں آیا۔ فیفا کے چیئرمین جیانی انفینٹینو نے کہا کہ ’ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ خواتین کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔‘سی آئی اے ورلڈ فٹبال سٹیٹسٹکس کے مطابق ایران کی آٹھ کروڑ آبادی میں 60 فیصد افراد تیس برس سے کم عمر کے ہیں۔ ایران میں فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی ہے لیکن زیادہ تر نوجوان اس پابندی کی خلاف ورزی کر کے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک کا استعمال کرتے ہیں۔واشنگٹن کے ادارے فریڈم ہاؤس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں 60 فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں اس مہم کو پھیلانے میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں خواتین پر کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ لیکن اس بار حکومت کو جھکنا پڑ گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

      چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات

      فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.