Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور ترکیہ کی سپریم کورٹ میں دوطرفہ عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کی دی ہوئی منگنی کی انگوٹھی پہننا چھوڑ دی
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان اور ترکیہ کی عدلیہ کے صدر باہمی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کر رہے ہیں۔
    • اسلام آباد:صدر آصف زرداری سے پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پالوانجل معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی: محسن نقوی
    • ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کی دائر درخواست پر سماعت 30نومبر تک ملتوی
    • مافیا کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگئے مریم نواز
    • پٹرول 3 روپے لیٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • ایران پر یکطرفہ حملہ خطرناک نیتن یاہو کی اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کی وارننگ
    • پٹرولیم ڈیلر کاقیمتوں کے ماہانہ نظام کی بحالی کیلئے حکومت کو15دن کاالٹم میٹم
    • مکہ معاہدہ، پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے
    • پاکستان اور عمان کا ویزا مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • نئے صوبوں کا قیام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں:بیرسٹر گوہر
    • صدر زرداری سے پرتگال کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
    • مریم نواز کا 26نومبرکوملتان کادورہ متوقع
    • ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہاتھ ملارہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کی دی ہوئی منگنی کی انگوٹھی پہننا چھوڑ دی

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) منگنی کی قیمتی انگوٹھی نہ پہننے کی وجہ سے میگھن کی نجی زندگی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے اپنی منگنی کی قیمتی انگوٹھی نہ پہننے کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کو آخری مرتبہ رواں سال فروری میں یہ انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا، جب وہ اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ کیلیفورنیا میں این بی اے آل اسٹار گیم دیکھنے پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ مختلف عوامی تقریبات میں شادی کی انگوٹھی تو پہنے دکھائی دیں، تاہم منگنی کی انگوٹھی ان کے ہاتھ میں نظر نہیں آئی۔رپورٹس میں اس انگوٹھی کی مالیت تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار پانڈ بتائی گئی ہے۔ شہزادہ ہیری نے 2017 میں میگھن کے لیے اس کا ڈیزائن خود تیار کروایا تھا، جس میں تین ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ انگوٹھی میں موجود مرکزی ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا سے حاصل کیا گیا تھا، جہاں دونوں نے اپنے تعلق کے ابتدائی دور میں ایک ساتھ وقت گزارا تھا۔انگوٹھی کے دونوں اطراف لگے چھوٹے ہیرے شہزادہ ہیری کی والدہ، آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ذاتی زیورات کے مجموعے سے لیے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس انگوٹھی کو میگھن کے لیے خاص جذباتی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔شہزادہ ہیری نے 2017 میں لندن کے کینسنگٹن پیلس میں میگھن مارکل کو شادی کی پیشکش کی تھی، جبکہ دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان اسی سال نومبر میں کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد جوڑے نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹرویو بھی دیا تھا۔میگھن کی جانب سے منگنی کی انگوٹھی مسلسل نہ پہننے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض حلقوں میں یہ قیاس بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی منگنی کے دن سے وابستہ یادوں کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہیں، تاہم انگوٹھی نہ پہننے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان اور ترکیہ کی سپریم کورٹ میں دوطرفہ عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

      اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان اور ترکیہ کی عدلیہ کے صدر باہمی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کر رہے ہیں۔

      اسلام آباد:صدر آصف زرداری سے پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملاقات کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.