Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سٹوری ٹیلنگ مقابلے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ’ صدر شعبہ ڈاکٹر ارم فضل اور دیگر کا کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر افراد کی شرکت
    • فیروزوالہ: مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
    • سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
    • جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں، تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
    • سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، اموات کی تعداد 43 ہوگئی
    • لاہور: قرطبہ چوک مزنگ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
    • این آئی ایچ’ موسم سرما کے حوالے سے 3 ہنگامی ہیلتھ ہدایات جاری
    • ہیلتھ سروسز پنجاب، طبی آلات کی خریداری، 4کروڑ55 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں
    • پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • قرطبہ چوک، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکال لیا
    • ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار
    • مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
    • لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
    • پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
    • سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
    • سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
    • نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
    • اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن …. پی پی میں پھر جھپیاں ….

    By Daily Khabrainنومبر 20, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی پی پی کی قیادت کوبتا دیا ہے کہ حکومت بلاول کے چار مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ مسلم لیگ ن نے پانامہ لیکس بل کے علاوہ دیگر مطالبات منظور کرانے کا اظہار بھی کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس پر پی پی پی احتجاج سے دور رہے۔مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے پی پی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بلاول کے چار مطالبات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ حکومت نے تین مطالبات منظور کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کر دی ہے، تاہم چوتھا مطالبہ جو پانامہ لیکس بل کی منظوری کے بارے میں ہے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پانامہ لیکس کا معاملہ ویسے بھی عدالت میں ہے اسے چھیڑا نہیں جا سکتا۔ بلاول نے حکومت کو الٹی میٹم دے رکھا ہے کہ اگر اس کے چاروں مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 27 دسمبر سے دمادم مست قلندر، پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ جائے گی۔ ن لیگی وزراءکا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کے ضمن میں حکومت پر بڑا دباﺅ ہے۔ اور وزیراعظم نے رفقاءسے مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی مذاکرات میں الجھا لیا جائے تاکہ وہ سٹریٹ ایجی ٹیشن کا حصہ نہ بن سکے۔ سینئر ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ اگر پی پی سڑکوں پر آ گئی تو حکومت کیلئے مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی کیونکہ دوسری اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی کسی نہ کسی طرح ایجی ٹیشن میں شامل ہیں۔ ایسی صورت میں حالات حکومت کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ بلاول کی طرف سے گو نواز گو تحریک شروع کرنے کی دھمکی نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ میں ابتدائی نوعیت کا رابطہ ہو چکا ہے اور رسمی مذاکرات کیلئے جلد ہی راہ ہموار ہوگی۔ پی پی کی طرف سے مثبت جواب کے نتیجے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دوروز قبل کہا تھا کہ پی پی کے بعض مطالبات منظور کرلیے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.