لاہور (خبر نگار) ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور سے منسلک ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف اراضی
مبینہ قبضہ مافیا کے نشانے پر، ضلعی انتظامیہ اور اوقاف حکام کی سست روی نے وقف املاک کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ سخی سرور روڈ اور بغل چور روڈ سمیت اہم شاہراہوں سے متصل قیمتی کمرشل اراضی پر مبینہ قبضوں کی شکایات کے باوجود موثر کارروائی نہ ہونے سے مقامی طاقتور قبضہ گروپوں کے حوصلے بلند جبکہ سرکاری مشینری کی کارکردگی اجلاسوں اور کاغذی کارروائی تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے 20 فروری 2024 کے تحریری حکم نامے کے تحت غیر قانونی قابضین سے وقف اراضی واگزار کرانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ بطور کنوینر، تحصیلدار کوٹ چھٹہ، متعلقہ ایس ایچ او، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ڈیرہ غازی خان اور ریونیو سپیشل برانچ کے نمائندے شامل کئے گئے۔ کمیٹی کو آرڈیننس 1979 کے تحت کارروائی، غیر قانونی قابضین کے خلاف قانونی اقدامات اور ہر پندرہ روز بعد رپورٹ جمع کرانے کا پابند بنایا گیا مگر سوال یہ ہے کہ تحریری احکامات، ذمہ دار افسران اور رپورٹنگ کا نظام موجود ہونے کے باوجود وقف اراضی پر مبینہ قبضوں کی شکایات کیوں برقرار ہیں اور کمیٹی کی کارروائی و رپورٹس کہاں ہیں؟ جولائی 2024 میں 31 ہزار 929 ایکڑ وقف اراضی کی حدبراری اور اگست میں تقریبا 32 ہزار ایکڑ کا کنٹرول سنبھالنے کے دعوئوں کے باوجود دوبارہ قبضوں کی شکایات نے انتظامی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حدبراری پر مبینہ 20 سے30 لاکھ روپے خرچ ہوئے مگر اخراجات، ادائیگیوں اور تکمیل کی رپورٹ کی تصدیق طلب ہے، مشترکہ کھاتوں اور حدبراری میں محکمہ مال و ایس ایم بی آر کی سست روی بھی مبینہ قبضہ واگزاری میں رکاوٹ ہے۔ پیرا فورس اور پولیس کی موجودگی کے باوجود وقف اراضی کو مستقل تحفظ نہ ملنا ضلعی انتظامیہ اور اوقاف حکام کی کارکردگی پر سنگین سوال ہے، مقامی ذرائع قیمتی کمرشل زمین پر قبضوں میں بااثر عناصر اور بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہیں، جس کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، جنوری 2026 میں سخی سرور کی وقف زمین واگزار کرانے کے آپریشن کی خبر بھی سامنے آئی، مگر بار بار قبضوں کی شکایات مستقل نگرانی کے فقدان کا ثبوت بن رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ 2024 میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے کتنی پندرہ روزہ رپورٹس جمع کرائیں، کتنے قبضے ختم کرائے، کتنی زمین واگزار ہوئی اور ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ اعلی حکام فوری نوٹس لے کر کمیٹی کی کارکردگی، حدبراری کے اخراجات، مشترکہ کھاتوں اور مبینہ قبضوں کی تحقیقات کرائیں، کیونکہ وقف امانت کا تحفظ صرف نوٹیفکیشن جاری کرنے سے نہیں بلکہ عملی کارروائی اور جواب دہی سے ممکن ہے۔
بریکنگ نیوز
- قبضہ مافیا کو مقامی افراد کی حمایت حاصل’جلد مافیا کیخلاف ایکشن لینگے:اوقاف انتظامیہ ڈی جی خان
- ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور سے منسلک ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف اراضی مبینہ قبضہ مافیا کے نشانے پر
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں مین شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
- سندھ کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے پنجاب کا بھی ترقیاتی ریکارڈ سامنے لائیں: پاکستان پیپلز پارٹی
- سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سموگ کی صورتحال اے کیو آئی میں بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پر میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کا59واں یوم تاسیس30نومبرکو منایا جائے گا
- بلاول بھٹو زرداری کی بات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے’خرم شہزاد اعوان
- جیلوں میں بدعنوانی اختیارات کا ناجائز استعمال غیر قانونی سہولتوں بارے انکشافات
- لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کی وجہ سے فضا آلود ہ ہے۔
- پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہورپہلے نمبر پر برقرار
- غزہ’ اسرائیلی فوج کا قافلے حملہ’ رہائشی عمارتیں تباہ’ 3امدادی کارکن شہید
- سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
- جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج مولانا فضل الرحمن کیخلاف مہم بند کی جائے
- اڑھائی سال سے ایک وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں
- بلوچستان دہشت گردوں نے ٹرک کو آگ لگا دی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی
- مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
- KPمیں مدارس کی رجسٹریشن کا آرڈیننس مثبت پیش رفت،طاہر محمود اشرفی
- حکومتی نااہلی سے ملک میں گندم کا بڑا بحران جنم لے رہا ہے: مفتاح اسماعیل
