لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی عوامی تحریک کے سینئر رہنما خرم نواز گنڈ پور سے ملاقات، ڈاکٹر طاہرالقادری سے فون پر بات چیت، دھرنے کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے خرم نواز سے ملاقات میں حکومت کیخلاف دھرنے میں شرکت کی درخواست کی ۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید نے اردن میں موجود ڈاکٹر طاہرالقادری سے بھی فون پر بات چیت کی اور انہیں دھرنے کی حمایت کی درخواست کی۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیاہے۔