تازہ تر ین

لال حویلی ، بنی گالہ سیل،عمران خان نظر بند

اسلام آباد‘راولپنڈی‘ لاہور‘ کراچی (نمائندگان خبریں) پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد حکومت نے شیخ رشید کا جلسہ اور 2نومبر ناکا م بنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں ، ذرائع کے مطابق لال حویلی اور بنی گالہ کو سیل کرکے عمران خان کو نظر بندکرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،حکومت کا کریک ڈاﺅن تیار ہے ،جگہ جگہ مظاہرے جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق عمران گرفتاری کی صورت میں یا نظر بندی کی حالت میں عوام سے ویڈیو لنک پر خطاب کر ینگے ۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن جاری تھا کہ اس دوران پولیس اور ایف سی نے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا، پولیس اور ایف سی کے دھاوے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور اس دوران پولیس اور ایف سی نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سے بھی بدتمیزی کی، کارکنان نے گرفتاریوں پر شدید مزاحمت کی جس پر سکیورٹی اہلکار کارکنان کو ڈنڈوں سے مارتے ہوئے اٹھاکر لے گئے اور گاڑیوں میں ڈال دیا۔کنونشن پر پولیس کے دھاوے کے خلاف تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے شدید مزاحمت کی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت بھی کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے یوتھ کنونشن پر لاٹھی چارج کیا، ہمارے کارکنان کے ہاتھ میں کوئی ڈنڈا تک نہیں تھا، مسلم لیگ (ن) کی جمہوریت سب دیکھ لیں، یہ نوازشریف کی بادشاہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت خواتین سے بدتمیزی کی گئی، کسی نے ہمارے ہاتھ میں کوئی ڈنڈا یا پتھر دیکھا، آئی جی اور کمشنر اسلام آباد بتائیں یہ کس کے حکم پر کیا جارہا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جتنا تشدد کرے گی اتنی بڑی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ ہمیں یوتھ کنونشن کی اجازت مل گئی تھی، اب حکومت اسلام ا?باد میں دفعہ 144 لگائے یا 244، ہم اپنا احتجاج ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمارے پر امن کارکنان پر ڈنڈے برسائے، احتجاج ہمارا حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، پولیس عورتوں کو چانٹے ماررہی ہے یہ کس قانون کےتحت ہورہا ہے۔دوسری جانب اسلام ا?باد انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے یوتھ کنونشن کی اجازت نہیں لی تھی اور کنونشن کی منسوخ پر دوپہر کو ہوٹل بند کردیا تھا۔پولیس اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میں تصادم‘ سکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ‘ ہوٹلوں‘ گیسٹ ہاﺅسز اور کیٹرنگ والوںکو سیاسی لوگوں کو رہائش اور کھانا نہ دینے کے نوٹس پہنچادیئے گئے۔ تحریک انصاف کے وکلاءنے شہر بند کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنا ہر قیمت پر ہو گا،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں دھرنے سے نہیں روک سکتی، ہمارے کارکنوں کی پکردھکڑ بند نہ ہوئی تو انتشار پھیلے گا، ہمارے لوگ رکنے والے نہیں ہیں اور انہیں کوئی روک نہیں سکے گا، نوازشریف ضمیروں کے سوداگر ہیں، ان کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں، وہ فوجی آمرکی پیداوار اور انہوں نے ہمیشہ امیرالمومنین بننے کی کوشش کی ،دو قومی نظریے کو تباہ کردیا ہے، نوازشریف کے پاس احتساب یا استعفی دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں،اتنے لوگ لاو¿ں گا یہ بلوں میں گھس جائیں گے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اربوں روپے کی کرپشن میں پکڑے گئے ہیں، نوازشریف نے کرپشن کے لئے ادارے اور دو قومی نظریے کو تباہ کردیا ہے، نوازشریف کے پاس احتساب یا استعفی دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے پرامن جمہوری حق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے،عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو روکنے کے لیے حکومت نے غیر آئینی اور غیر قانونی حربے استعمال کرنے شروع کردیے ہیں اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو معاملہ انتشار کی جانب جاسکتا ہے۔ اگر ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ ہوئی تو انتشار پھیلے گا، ہمارے لوگ رکنے والے نہیں ہیں اورانہیں کوئی روک نہیں سکے گا۔ نوازشریف ضمیروں کے سوداگر ہیں، ان کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں، وہ فوجی آمرکی پیداواراورانہوں نے ہمیشہ امیرالمومنین بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم ڈوب رہی ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، ملک کی ایک بڑی آبادی غذائی قلت کا شکار ہے، لوگ بھوکے مررہے ہیں اور اسٹیٹس کوکے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد بند ہوجائے گا تو ان کے بچے اسکول کیسے جائیں گے، کیا وہ ڈھائی کروڑ بچے پاکستانی نہیں جو اسکول نہیں جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا ضمیراوراخلاقیات مرچکی ہے اورمیں اسٹیٹس کوکے لوگوں کو تکلیف دوں گا۔ کل جو شہبازشریف نے ڈرامے سے بھرپورتقریرکی انہیں توایوارڈ ملنا چاہیئے، شہبازشریف نے 6 ارب روپے کے قرضے لے رکھے تھے انہیں تو 2013 میں الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہیں ملنی چاہیئے تھی، شہبازشریف کوان کی کل کی تقریر پر بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت 2 نومبر کا دھرنا نہیں روک سکتی اگر کسی نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو اس کا اپنا ہی نقصان ہوگا کیونکہ لوگ فیصلہ کرچکے ہیںکہ وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا یا احتساب کے لئے خود کو پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے اداروں کو بتانا چاہتا ہوں پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ حکومت ہمارے آئینی حق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے لال حویلی کا گھیراﺅ کرلیا سامان بھی اٹھا کرلے گئی دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد اچانک واپس چلی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اراکین صوبائی اسمبلی کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دو نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے گھر کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ دفتر اور گھر کو بھی پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ ملازم سے پوچھ گچھ کی گئی پوچھ گچھ کے دوران علیم خان گھر پر موجودنہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ انہیںحراست میں لئے جانے کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے اسلام آباد میں لاٹھی چار ج وگرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے ۔جہاں رات گئے تک صورتحال سخت کشیدہ رہی ، فریقین ایک دوسرے کواشتعال دلواتے رہے ، کارکنوں کی پکڑ دکھڑ جاررہی ، لال حویلی کے مقام پر جلسے اوراسکے سٹیج کے لیے آنے والے سامان کو پولیس نے ضبط کر لیا،جسکے بعد احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کیاجاتارہااور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مختلف سڑکوں پر ٹائر جلاکر ٹریفک کو جام کردیا، رات گئے تک پولیس کی جانب سے 150افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کنونشن کو پولیس کی جانب سے سبوتاژ کیے جانے اور کارکنوںبالخصوص خواتین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر کارکنوں میں شدیداشتعال پایاجاتارہااور آج جمعے کے لیے احتجاج کرنے کی منصوبہ بند ی کے لیے مختلف مقامات پر اجلاس طلب کیے گئے ، اسی دوران ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کرنے کے بعد اسکی تشہیر شروع کردی ، دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے ہونے والے اجلاسوں کے مقامات کو ڈھونڈناشروع کردیا، پی ٹی آئی کے راہنماﺅں کے گھروں اوردفاتر کے باہر پولیس اہلکار پہنچاشروع ہوگئے ، جبکہ نامعلوم اورپرائیویٹ نمبر وں سے کال کرنے اور کارکن بن کر لوکیشن پوچھنے کا عمل شروع ہواتو راہنمااور متحرک کارکنوں نے دیگر کو آگاہی دے کر خفیہ مقامات پر پہنچناشروع کر دیا، اسی دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور راہنماﺅں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری لال حویلی پہنچ گئی جہاں کارکنوں پہلے سے موجود تھے انھوں نے پولیس کو دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئیے ، پولیس نے سٹیج کے لیے آنے والے 2 ٹرک سامان کو روک لیا۔ ایف سی ا ہلکار بنی گالہ واپس چلے گئے۔ ایف سی کے 60اہلکار عمران خان کے گھر کے باہر لگے بیرئیر تک پہنچے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکن جمع تھے۔ دو تین منٹ ایف سی فورس وہاں کھڑی رہی پھر وہاں سے واپس روانہ ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد گھر کے اطراف میں بدستور تعینات ہے۔ لال حویلی کو چاروں طرف سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں لال حویلی کو سیل کیا گیا۔ حویلی کے باہر 25 سے 30 کنٹینر لگا دیئے گئے۔ لال حویلی کی جانب آنے والی سڑکوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا راستوں کو بند کرنے کیلئے 100 کنٹینر لگائے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی بنی گالہ رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا، کسی کے اندر جانے اور باہر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ حکومت نے دھرنے کے شرکاءکو روکنے کیلئے پنجاب، سندھ، سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور سندھ کی سرحد کو کسی بھی وقت سیل کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کو بنی گالہ رہائش گاہ کے اندر نظر بند کرنے کا امکان ہے، ایف سی کی مزید نفری کو رہائش گاہ کے اطراف میں تعینات کر دیا گیا۔ پہاڑی والی سمت میں بھی ایف سی کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain