تازہ تر ین

فضل الرحمن کا انوکھا بیان, مخالف پارٹیوں میں ہلچل مچادی

پبی(آن لائن)جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک طرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری ہے۔ اور دوسری طرف عمران خان اسلام آباد کو بند کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ عمران خان اور اس کے کارکن گرم زمین پر پاﺅںنہیں رکھیںگے اس مرتبہ اسلام آباد کی زمین گرم ہے۔ اوران کے کارکن گیدڑوں کی طرح راہ فرار اختیار کریں گیدڑ شیروں کامقابلہ نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نوازشریف کاانتخابی نشان شیر ہے ۔ تو پھر وہ کیوں ان سے گھبرارہے ہیں۔ عمران خان نے ڈی چوک میں جو جنسی الودگی پھیلائی تھی اس کا تعفن اور اس کی بد بو اب بھی اسلام آبا دسے ارہی ہے ۔کسی کو جمہوریت ڈی ریل کرنے نہیں دیں گے۔ جے یوائی ف کے کارکن ہر غیر جمہوری غیر ائینی کام کا راستہ روکیں اوران عناصر کے خلاف بھر پور جہاد کااعلان کرتے ہیں۔ ان کو کسی طور پر ملک کے خلاف سازش کرنے نہیں دیں گے۔ عمران خان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ایما پر سی پیک اور پاکستان کی معاشی ترقی کے درپے ہیں ہم عمران خان کایہ خواب کبھی پورا ہونے نہیں دیں گے۔ جس طرح عمران خان دھرنوں میں پہلے ناکام ہوچکاتھا دو نومبر کااحتجاج بھی اسی طرح ناکام ہوگا تبدےلی ناچ گانوں سے نہیں آتی اور نہ کنٹےنرز پر کھڑے ہوکر ملک کے اہم شاہراہوں کو بند کرنے سے آتی ہے بلکہ تبدےلی کےلئے پارلےمنٹ کے اندر جمہوری انداز میں جدوجہد سے آتی ہے ۔ شیخ رشید نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان پاگل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں تبدیلی خان اصل چہرہ سامنے اچکا ہے اب وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت صوبے میں چوہے مار نہ سکی و ہ اسلام میں شیروں کا کیا مقابل کرے گی۔ ان خےالات کااظہار انہوں اضاخےل میں منعقدہ جے یوائی ف ےوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقریب کی صدارت جے یوائی کے صوبائی صدر قاری عدنان نے کی کانفرنس سے وفاقی وزیر اکرم خان درانی، جے یوائی صوبائی امیر مولانہ گل نصیب خان صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک سینٹر طلحہ محمود، سینٹر حافظ حمد اللہ ، مفتی کفایت اللہ، مولانا فضل علی حقانی، مولانا عین الدین سمیت کئی مقررین نے خطاب کیا۔ یوتھ کانفرنس میں ہزروں طلباءاور نوجوانوں نے شرکت کی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سات اٹھ اورنو اپریل کو جے یوائی کی صد سالہ تقریبات شروع ہورہی ہیں جو اس ملک کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اج کی یوتھ کانفرنس میں دینا بھر پر ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان کایہ جلسہ عام حد نگاہ تک نوجوان ہی نوجوان ہیں۔ اس عظیم اجتماع کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ جے یو ائی کے نوجوان مغربی تہذیب کی یلغار کو مستر د کرچکے ہیں۔انھوں نے نوجوانوںپر زور دیا کہ وہ صد سالہ تقریبات کی کامیابی اور ملک سے مغربی تہذیب کی یلغارکو روکنے کے لیے نوجوان نسل تک یہ پیغام پہنچائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں ہم کشمیر مسلمانوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کابھر پور ساتھ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain