تازہ تر ین

ڈائریکٹر ایف بی آئی بڑی مشکل میں پھنس گئے

واشنگٹن( ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی خفیہ ای میل کی تحقیقات کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف بی آئی کا دفاع یا تنقید کرنے سے معذرت کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے حال ہی میں سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی خفیہ ای میل کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں کھلبلی مچ چکی ہے تاہم اب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کا نہ تو دفاع کریں گے اور نہ ہی ان پر تنقید جب کہ صدر اوباما جیمز کومی کو اصول پسند اور اچھے کردار کا مالک سمجھتے ہیں جنہیں ریپبلکن پارٹی نے نامزد کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض ڈیموکریٹک نمائندوں کا خیال ہے کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر نئے انکشافات کے ذریعے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے ووٹ جمع کرنا چاہتے ہیں اور ان کا جھکاؤ ٹرمپ کی جانب ہے تاہم صدر اوباما نے اس قسم کے بیانات پر کوئی بات نہیں کی جب کہ صدر اوباما کو یقین ہے کہ جیمز کومی جان بوجھ کر خفیہ ای میل کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات نہیں کرنے جارہے یا وہ کسی ایک جماعت کے امیدوار کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain