تازہ تر ین

2سے3سالوں میں انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوجائیگی

سےالکوٹ (آئی اےن پی )پنجاب سپورٹس بورڈکی جانب سے جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ میں پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کے نام سے منسوب کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی کا اجراءکردیا ۔افتتاحی تقریب میںظہیر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2سے3سالوں میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوتے ہی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر واپ گریڈیشن کا سلسلہ شروع ہوجائے گی۔پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیالکوٹ میں کرکٹ اکیڈمی کا اجراءکیا جارہا ہے جس میں انڈر 16اور19کھلاڑیوں کی ٹرائل کے بعد ماہر کوچیز کی نگرانی میں منتخب کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی جس سے ناصرف نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آئے گا بلکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گااور کرکٹ کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے تمام شہروں میں کھیلوں کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر تمام کھیلوں کی مقابلہ جات باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے اور ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس اور ڈی جی سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن نے ” ظہیر عباس کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی “ کا افتتاح کیااس موقع پر اکیڈیمی ٹرائل میں حصہ لینے والے کھلاڑ یوں سے مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ڈی جی سپورٹس نے نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم اور سپورٹس جمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain