تازہ تر ین

پاک کیویز ٹیسٹ …. پہلا روز بارش کے نام….

کرائسٹ چرچ(آئی این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراﺅنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے میچ شروع ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد امپائرز نے پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس کے ہی منسوخ کردیا۔ مصباح الیون انگلینڈ کے خلاف 2-2 سے سیریز برابر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بچھاڑ کر پراعتماد ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرنے کو بیتاب ہیں۔پہلا دن بارش کی نظر ہوا تو کھلاڑیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔پاکستانی ٹیم مقرر وقت پر گراو¿نڈ پہنچی۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ کی شروعات میں تاخیر کی اطلاع ملی۔ کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ پر اکتفادہ کیا۔اس کے بعد کھلاڑیوں نے فٹ بال کھیلی۔ ماہر فٹ بالر کی طرح کھلاڑی گیند لے کر کھیلتے دکھائی دئیے۔اس موقع پر یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔وہاب ریاض،سہیل خان سمیت دیگر کھلاڑی فٹ بال کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئے۔پاکستان ٹیم میں میسی کے ہم شکل لیگ بریک بالر یاسر شاہ مرکز نگاہ تھے۔ فٹ بال کے ساتھ انھیں دیکھ کر یوں گمان ہوتا تھاکہ جیسے میسی میدان میں آگیا ہو۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی شروعات بارش کی وجہ سے اچھی نہ ہوئی مگر کھلاڑیوں نے انجوائے کرکے خود کو توانا رکھا۔ آج میچ کاٹاس مقامی وقت کے مطابق دن10بجے جبکہ پاکستانی ٹائم سے علی الصبح 2بجے ہوگا۔ جبکہ روزانہ 98اوورزتک کاکھیل ہونے کاامکان ہے۔ہیگلے اوول گراﺅنڈ کی پچ بولنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی میزبان ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں جب کہ بیٹنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے پاس کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے قابل بھروسہ کھلاڑی موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابراعظم، سمیع اسلم، شرجیل خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، عمران خان، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔دوسری جانب کیویز اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ، ٹرینڈ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشام، ٹم ساتھی، جیمز ٹیلر، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹوڈ ایسٹل، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، جیٹ راول، نیل ویگنر اور بی ٹی والٹنگ شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain