تازہ تر ین

مصباح الحق کا ایک اور ریکارڈ

کرائسٹ چرچ ( ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ قیادت کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ50 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے ہیں۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہے، وہ پہلے ہی 48میچز میں قیادت کرنے والے عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے کپتان بن چکے ہیں، اب وہ 50ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے تیسرے ایشین بن گئے ، ان سے قبل بھارت کے دھونی اور سری لنکا کے رانا ٹنگا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔مصباح کی قیادت کے 6 سال کے دوران پاکستان نے 39ٹیسٹ میں سے 24میں کامیابی حاصل کی۔ان سے قبل 6سال میں پاکستان نے 6کپتان تبدیل کیے اور اس دوران 50میں سے صرف 13میچز میں کامیابی حاصل کی۔مصباح الحق پاکستان کو 10سیریز میں کامیابی دلاکر ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان بھی بن چکے ہیں۔

asif-1

کرائسٹ چرچ( ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن قبل مصباح الحق کے بطورکپتان پچاس میچز کھیلنے پر کیک کاٹا گیا۔مصباح الحق بطور کپتان 50 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہیں۔اس منفرد اعزاز کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے کرائسٹ چرچ میں دوسرے دن کے کھیل سے قبل کپتان مصباح الحق کے لیے ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی جانب سے سرپرائز کیک کا انتظام کیا گیا تھا۔مصباح نے کھلاڑیوں کے ہمرا یہ سرپرائزکیک کاٹا ،اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور کپتان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ عمر کی بیالیس بہاریں دیکھنے والے مصباح الحق نے چھ سال قبل ٹیسٹ ٹیم کی باگ دوڑ سنبھالی تھی۔ اس تمام عرصے میں مصباح نے پابندی کے باعث ایک ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصاویر پوسٹ کیں اور مصباح کو مبارکباد پیش کی۔
asif-2


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain