تازہ تر ین

عوام کا خادم ہوں …. میری جان بھی حاضر ہے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے بغےرکسی پروٹوکول اوربغےر اطلاع ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کااچانک دورہ کیا۔ ڈی سی اوننکانہ سمےت ضلعی انتظامےہ بھی وزےراعلیٰ کے اچانک دورے سے لاعلم رہی۔ وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ پہنچے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور ڈائلیسز یونٹ کا معائنہ کیا۔وزےراعلیٰ نے وارڈز مےںمرےضوں کی عےادت کی اوران سے ہسپتال مےں علاج معالجہ کی سہولتوں اورمفت ادوےات کی فراہمی کے بارے مےں درےافت کےا۔ وزےراعلیٰ نے ڈائلےسز ےونٹ مےں زےر علاج مرےضوں سے فرداً فرداً ڈائلےسز کے حوالے سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے مےںبھی پوچھا ۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال کی بعض جگہوں پر صفائی معےار کے مطابق نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامےہ کی سرزنش کی اور اےم اےس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مےں عوام کا تو خادم ہوں اوران کےلئے سب کچھ کررہا ہوںاور عوام کے لئے مےری جان بھی حاضر ہے لےکن مےں آپ کا ملازم نہےں ہوںکہ آپ کے کام بھی مےں ہی کروں ، آپ کی ےہ روش درست نہےں اورآئندہ اےسے انداز سے معاملات نہےں چلےں گے۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے وےسٹ کو مناسب طرےقے سے ٹھکانے نہ لگانے پر بھی برہمی کا اظہار کےا اور متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ ہسپتال وےسٹ سے بےمارےاں پھےلتی ہےں لہٰذا اسے مناسب انداز سے تلف کےا جائے ۔مرےضوں اوران کے لواحقےن نے ہسپتال مےں علاج معالجہ کی سہولتوں پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ نے ہسپتالوں کے دورے شروع کےے ہےںاس ہسپتال مےں بھی بہت بہتری آئی ہے۔ڈاکٹروں اورپےرا مےڈےکل سٹاف کا روےہ اچھا ہے اورادوےات بھی ملتی ہےں۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں ادوےات کے سٹور کا بھی معائنہ کےا اوروہاں پر ادوےات کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ نے ادوےات کے رےکارڈ کا سٹاک رجسٹرڈ چےک کےا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مرےضوں کو تسلی بخش علاج مہےا نہےں ہوجاتا،مےںہسپتالوں کے دورے کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اطمےنان ہی مےری کامےابی ہے اور جب کوئی مرےض کہتا ہے کہ مےرا علاج ٹھےک ہورہا ہے تو مےرا خون بڑھ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےں نے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہےہ کرلےا ہے اور اس مقصد کیلئے وسائل مےں کمی نہےں آنے دےں گے۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اور پےرا مےڈےکل سٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت بڑی عبادت ہے اورآپ کواحساس ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے دکھی انسانےت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے اور آپ نے اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دےنا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل ٹاﺅن میں ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسن سد پارہ نے کوہ پیمائی میں ملک و قوم کا نام بلند کیا اور ان کی کوہ پیمائی کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain