تازہ تر ین

زلزلے کے شد ید جھٹکے ہر طر ف ا فرا طفر ی

ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے علاقے میں واقع عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں، اس لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام سےکہا گیا کہ وہ محفوط مقامات پر منتقل ہو جائیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں جب کہ ایک لہر فوکوشیما پاور پلانٹ سے بھی ٹکرائی۔

واضح رہے کہ 2011 میں جاپان میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، طاقتور زلزلے نے فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain