تازہ تر ین

نئے آرمی چیف کے نام پر مشاورت

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاﺅس میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ عسکری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کو اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات میں نئے سپہ سالار کی تقرری پر مشارت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ میں اہم عسکری اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اپنی نوعیت کی منفرد اور اہم تقریب میں آمد پر میزبان وزیراعظم نواز شریف نے مہمان خاص جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم نے آرمی چیف سے بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے چہروں پر مسرت اور اطمینان نمایاں تھا،کیا اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون الوداعی ملاقات بھی ہوئی ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ،بعد ازاں وزیر اعظم آرمی چیف دیگر مہمانوں کے ہمراہ اس ہال میں تشریف لے گئے جہاں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،ہال پہنچنے پر وزیر اعظم اورا ٓرمی چیف نے تقریب میں موجود اہم شخصیات سے فردا فردا مصافحہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا ،عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیر اور نیول چیفس، سینئر ترین جنرلز، وزرا، اعلی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ عشائیے کے دوران وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔عشائیہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی ، مشاہد حسین سید ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ایئر چیف مارشل سہیل امان ، نیول چیف ذکاءاللہ ، ، ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، عرفان صدیقی،وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ور دیگر وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمینٹ اور اعلی سول و عسکری حکام بھی شریک تھے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں سنیارٹی لسٹ میں شامل چاروں لیفٹیننٹ جنرلز کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ قمر جاوید باجوہ شامل ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف نے عشائیہ کے شرکا سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔ آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تقریب کا مقصد جنرل راحیل شریف کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنرل راحیل شریف کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جو ملکی دفاع کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے جنہوں نے ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دیں نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید اسی خاندان کے چشم و چراغ تھے جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے بڑوں کی روایات کو پروان چڑھایا جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی قابلیت کی بنیاد پر آرمی چیف مقرر کیا گیا انہوں نے محنت اور لگن سے خود کو بہترین سپہ سالار ثابت کیا اور بطور آرمی چیف شاندار خدمات انجام دیں انہوں نے بطور کور کمانڈر گوجرانوالہ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن اور آرمی چیف بہترین خدمات انجام دیں انہوں نے محنت اور لگن سے خود کو بہترین سپہ سالار ثابت کیا ان کی قیادت میں مسلح افواج نے نہ صرف اندرونی خطرات کا مقابلہ کیا بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ریاست کی عملداری کو یقینی بنایا مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں جن کی پوری دنیا معترف ہے۔میں بطور آرمی چیف شاندار خدمات سرانجام دینے پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں راحیل شریف نے بطور اعلی چیف جوانوں اور افسروں کا مورال بلند کیا میں نے پچھلے تین سالوں میں ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے سٹریٹجک مشوروں کو اپنایا ہم نے بے شمار سیکورٹی چیلنج کا ملکر مقابلہ کیا۔ اور آج مجھے یہ کہنے پر فخر ہے کہ پاکستان 2013کے مقابلے میں آج زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے ،بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے۔ میری دعا ہے اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور خوشیاں عطا فرمائے اور مستقبل میں بھی کامیاب کرے اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بھرپور حمایت اور شاندار الفاظ پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔تقریب کے بعد جب آرمی چیف جنرل را حیل شریف وزیر اعظم ہاﺅس سے روانہ ہوئے تو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر شرکاءنے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر مملکت رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس سے قبل وزیراعطم نوازشریف نئے آرمی چیف کا اعلان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain