تازہ تر ین

خواجہ سراﺅں پر عمرے کی پابندی, شرعی فتویٰ آگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) معروف مذہبی اسکالرو ناظم جامعہ نعیمیہ مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں جامعہ نعیمیہ کے شعبہ درارالافتاءکے مفتیان کرام نے خواجہ سراو¿ں کے حوالے سے حالیہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ پر پابندی لگانے پر اپنی متفقہ شرعی رائے و فتویٰ میں کہا ہے کہ خواجہ سراو¿ں پر عمرہ کیلئے پابندی لگانا شرعاًناجائز و غلط ہے ، حکومت پاکستان سعودی گورنمنٹ سے بات کرکے خواجہ سراو¿ں پر پابندی ختم کروائے ، مسلمان خواجہ سراءدوسرے مسلمانوں کی طرح شرعی احکام کے مکلف ہیں۔ شریعت محمدی میں ان کی پیدائش سے لیکر وفات تک کے مسائل بیان کئے گئے ہیں، حتیٰکہ انکی وراثت کا ذکر بھی احادیث میں آیا ہے ، جس طرح دوسرے مسلمانوں پر نماز ، روزہ،حج،زکوٰة و دیگر احکام لازم ہیں اسی طرح خواجہ سراو¿ں پر بھی یہ تمام احکام فرض و لازم ہیں،صاحؓ استطاعت خواجہ زرا پر حج فرض ہے، اس کی بجاآوری کیلئے ان کا حج پر جانا ان کیلئے سعادت مندی ہے ایسے ہی ان کا عمرہ پر جانا بھی باعث ثواب و سعادت مندی ہے اور ان پر عمرہ کیلئے پابندی لگانا شرعاًناجائزو غلط ہے ، اور ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے ، لٰہذا حکومت پاکستان سعودی گورنمنٹ سے بات کرکے خواجہ سراو¿ں پر عائد پابندی ختم کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سراءحج و عمرہ کے احکامات سیکھنے کےلئے مفتیان کرام اور علماءدین سے رہنمائی لیں، خواجہ سراکا اسلام آباد میں مسجد تعمیر کرنا اچھا عمل ہے ، مسجد کے قیام سے ان کیلئے نیکیوں کے حصول کا باعث بنے گا اور ان کے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی منفی سوچ و فکر کا خاتمہ بھی ہوگا اور مسجد کے امور چلانے کیلئے خواجہ سراءمفتیان اسلام سے رجوع کریں ، یاد رہے کہ متفقہ شرعی رائے و فتویٰ کرنے والے دیگر مفتیان کرام میںمفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد ہاشم رضوی، مفتی محمد عارف حسین ، مفتی سید زین العابدین شاہ بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain